ETV Bharat / international

Forest Fire in Spain اسپین کے جنگل میں آتشزدگی، پانچ سو افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا

اسپین کے جنگلات میں لگی آگ کی وجہ سے تقریبا 66,000 ہیکٹر اراضی میں پھیلے جنگل متاثر ہوئے ہیں۔ وہیں پانچ سو سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ people evacuated in forest fire in Spain

Forest Fire in Spain
Forest Fire in Spain
author img

By

Published : May 21, 2023, 2:52 PM IST

میڈرڈ: اسپین کے جنگلات میں لگی آگ کی وجہ سے تقریباً 500 لوگوں کو ان کے گھروں سے محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ سرکاری ذرائع نے ہفتہ کو بتایا کہ جنوب مغربی ہسپانوی علاقے ایکسٹریمادرا میں آگ سے اب تک 8500 ہیکٹرمیں پھیلا جنگل جل کر خاک ہوگیا ہے۔ اسپین کی ماحولیاتی منتقلی کی وزارت نے تصدیق کی ہے کہ 250 علاقائی فائر فائٹرز اور ہسپانوی فوج کے ایمرجنسی رسپانس یونٹ کے 165 ارکان، 10 ارتھ موورز، چھ طیارے، آٹھ ہیلی کاپٹر اور 23 گاڑیوں کے ساتھ آگ پر قابو پانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ایکسٹریمادرا کے ’لاس ہرڈس‘ علاقے میں بدھ کی رات آگ لگ گئی۔ اس سے پہلے یہاں جولائی 2022 میں جنگل میں لگی آگ نے 5000 ہیکٹر رقبے پر پھیلے جنگل کو تباہ کر دیا تھا۔ تیز ہواؤں اور خشک حالات کی وجہ سے آگ بے قابو ہو چکی ہے۔

کیڈالو، ڈیسکاباماریا، روبیلڈو ڈی گاٹا اورٹوریسلا ڈی لاس اینجلس اور اوزویلا گاووں کے کچھ علاقوں کو احتیاط کے طورپر خالی کرالیاگیا ہے اورتین اہم شاہراہوں کو بند کردیا گیا ہے۔ یورپی فاریسٹ فائر انفارمیشن سسٹم (آئی ایف ایف آئی ایس) کے اعداد و شمار کے مطابق 2023 میں اسپین میں جنگل کی آگ سے لگ بھگ 66,000 ہیکٹر اراضی میں پھیلے جنگل متاثر ہوئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی 2022 میں تقریباً 310000 ہیکٹر جنگل تباہ ہوگیا تھا۔ قابل ذکر ہے کہ ہسپانوی حکومت نے حال ہی میں جاری خشک سالی سے نمٹنے میں مدد کے لیے 2.2 ارب یورو (2.38 بلین امریکی ڈالر) کے پیکیج کی منظوری دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: South Korea Forest Fire Incident جنوبی کوریا کے جنگل میں آگ لگنے سے سو سے زائد گھر خاکستر

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.