ETV Bharat / international

Israel Hamas War Update غزہ میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں چار سو افراد ہلاک

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 23, 2023, 8:51 AM IST

غزہ پرجارئ اسرائیلی ڈفینس فورس کی فضائی کاروائی میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 400 سے زائد فلسطینی جاں بحق ہوئے ہیں۔ وہیں القسام بریگیڈز نے اسرائیلی حملے کو پسپا کرنےکا دعویٰ کیا ہے۔ دوسری جانب اسرائیل نے لبنان میں حزب اللہ کے دو سیلوں کو نشانہ بنایا ہے۔Israel Hamas War, Lebanon, IDF

Israel Hamas War
Israel Hamas War

تل ابیب:گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لگاتار جاری اسرائیلی فضائی حملوں کے نتیجے میں غزہ میں کم از کم 400 افراد کی ہلاکت کی اطلاع ہے، فلسطینی میڈیا نے 7 اکتوبر کو حماس کے حملے کے بعد سے اسے "سب سے شدید بمباری" قرار دیا ہے۔ فلسطینی خبر رساں ایجنسی وفا کے مطابق فلسطینی سرزمین کے رہائشی علاقوں پر کم از کم 25 اسرائیلی فضائی حملے ہوئے ہیں، جہاں 20 لاکھ سے زائد افراد آباد ہیں۔ ایجنسی کے مطابق بہت سے حملے شہریوں کے گھروں پر انھیں بغیر کسی وارننگ کے کیے گئے ہیں۔ غزہ کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ 7 اکتوبر سے اب تک اسرائیلی حملوں میں اس وقت تک 4651 شہری مارے جا چکے ہیں۔ اس دوران 14245 شہری زخمی ہوئے ہیں۔

  • Under the protection of the Israeli occupation army, #settlers attack Palestinian civilians and their homes in Huwara, south of Nablus, and burn a vehicle garage.

    بحماية جيش الاحتلال، مستوطنون يهاجمون المواطنين الفلسطينيين ومنازلهم في حوارة جنوب نابلس ويحرقون مشطبا للمركبات.… pic.twitter.com/bQLBoO2JUQ

    — State of Palestine - MFA 🇵🇸🇵🇸 (@pmofa) October 22, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

حماس کا اسرائیلی حملے کو پسپا کرنےکا دعویٰ:

حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے غزہ کی سرحد کے قریب اسرائیلی حملے کو ناکام بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔ امریکی میڈیا نے بھی اس کی تصدیق کی ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق غزہ میں اسرائیلی فوج اور حماس کے درمیان خان یونس کے سرحدی علاقے میں زمینی جھڑپ ہوئی ہے۔ القسام بریگیڈز کا دعویٰ ہے کہ جھڑپ میں اسرائیلی فوج کے 2 بلڈوزر اور ایک ٹینک کو تباہ کیا گیا ہے۔ عرب میڈیا کا دعویٰ ہے کہ فی الحال اسرائیلی فوج کی غزہ میں داخل ہونےکی کوشش ناکام ہوگئی ہے۔ وہیں،اسرائیل نے بھی غزہ کی سرحد کے قریب اپنے ایک ٹینک کی تباہی کا اقرار کیا ہے۔

اسرائیل نے لبنان میں حزب اللہ کے دو سیلوں کو نشانہ بنایا:

اسرائیل کی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے پیر کی صبح لبنان میں حزب اللہ کے دو اہداف کو نشانہ بنایا ہے، آئی ڈی ایف کا دعویٰ ہے کہ حزب اللہ کے جنگجو اسرائیل کی طرف اینٹی ٹینک میزائل اور راکٹ داغنے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ایک ٹارگٹ اسرائیلی قصبے مطاط کے قریب تھا جب کہ دوسرا مزید شمال میں متنازع شیبہ فارمز کے علاقے میں تھا۔ حزب اللہ نے تفصیلات بتائے بغیر کہا کہ اس کا ایک جنگجو مارا گیا ہے۔ خبر رساں ادارے روئٹرز نے جانکاری دی ہے کہ لبنان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی این این اے نے بھی جنوبی لبنان میں ایتارون کے جنوبی مضافات میں اسرائیلی فضائی حملے کی اطلاع دی ہے، حالانکہ یہ واضح نہیں ہے کہ آیا دونوں فریق ایک ہی واقعات کا حوالہ دے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی معیشت کو شدید مشکلات، بجٹ خسارہ حدیں پار کرگیا

حماس کے پاس 212 یرغمالی: آئی ڈی ایف

فلسطینی تحریک اور اسرائیلی ڈیفنس فورسز کے درمیان یرغمالیوں اور قیدیوں کے تبادلے کو یقینی بنانے کے لیے متعدد ممالک کی کوششوں کے باوجود غزہ کی پٹی میں حماس کے ہاتھوں یرغمال بنائے گئے افراد کی تعداد ایک بار پھر بڑھ کر 212 ہو گئی ہے۔ آئی ڈی ایف کے ترجمان ڈینیل ہاگاری نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔ ہفتے کے روز دو امریکی شہریوں (جن کے پاس اسرائیلی شہریت بھی ہے) کی رہائی کے بعد تصدیق شدہ یرغمالیوں کی تعداد 210 تھی۔ ہگاری نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا "اب تک، ہم نے 212 مغوی افراد اور 307 ہلاک ہونے والے آئی ڈی ایف فوجیوں کے کنبوں کو مطلع کیا ہے،" ۔ ٹائمز آف اسرائیل اخبار کی رپورٹ کے مطابق آئی ڈی ایف نے یہ بھی کہا کہ مغربی کنارے میں حماس کے 27 ارکان کو گرفتار کیا گیا ہے۔ اخبار کے مطابق تنازعہ کے آغاز سے اب تک اسرائیلی فورسز کے ہاتھوں کل ملاکر 727 مطلوب فلسطینیوں کو حراست میں لیا گیا ہے، جن میں 480 سے زائد ایسے افراد بھی شامل ہیں جو مبینہ طور پر حماس سے وابستہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:معصوم فلسطینی یوٹیوبر بھی اسرائیلی بمباری میں جاں بحق

امریکہ غزہ کی پٹی میں فلسطین کے خلاف جنگ کی قیادت کر رہا ہے: مشعل

حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ خالد مشعل نے اتوار کو دعویٰ کیا کہ امریکہ غزہ کی پٹی میں فلسطینی تحریک حماس اور دیگر فلسطینی فورسز کے خلاف جنگ کی قیادت کر رہا ہے۔

مشعل نے سوشل میڈیا پر حماس کی جانب سے ایک بیان میں کہا کہ "آج امریکہ اس جنگ کی قیادت کر رہا ہے اور حماس کو شکست دینے، اسرائیل کی حمایت کرنے اور اسے ہتھیار فراہم کرنے کے اپنے مقاصد حاصل کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔" انہوں نے کہا کہ وہ حماس اور غزہ کی پٹی کو کچلنا چاہتے ہیں اور عوامی حمایت کی تحریک کو بھی محروم کرنا چاہتے ہیں۔

سعودی ولی عہد نے کینیڈین اور فرانسیسی صدور سے رابطہ کیا:

دوسری جانب سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے اسرائیل کی غزہ پر جاری لگاتار بمباری کو روکنے کے لئے کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو اور فرانس کے صدر ایمانوئیل میکرون سے رابطہ کیا ہے۔ اس دوران سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے غزہ میں کشیدگی کم کرنے اور غزہ کامحاصرہ ختم کرنے پر زور دیتے ہوئے فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کو مسترد کر دیا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق فرانس کے صدر ایمانوئیل میکرون نے سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو ٹیلی فون کرکے اسرائیل فلسطین کی حالیہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ فرانسیسی صدر سے رابطے کے دوران محمد بن سلمان نے غزہ کا محاصرہ ختم کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ کے خطے اور دنیا کی سکیورٹی کو درپیش ممکنہ خطرات سے بچنے کیلئے غزہ میں عام شہریوں پر فوجی حملے فوری بند کیے جانا چاہیئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.