ETV Bharat / international

Storms in America امریکہ میں آندھی طوفان سے ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ - امریکی مڈ ویسٹ میں طوفانی بگولے

امریکہ میں آندھی طوفان نے بڑی تباہی مچا دی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی وسطی اور مشرقی امریکہ میں جمعہ اور ہفتہ کو آنے والے طوفان کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 29 ہو گئی ہے۔ طوفان کی وجہ سے چھ لاکھ سے زائد گھروں میں بجلی غائب ہے۔ US tornado death toll rises

امریکہ میں آندھی طوفان سے ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ

author img

By

Published : Apr 3, 2023, 12:03 PM IST

ہوسٹن: امریکہ کی متعدد وسطی مغربی اور جنوبی ریاستوں میں جمعہ سے آنے والے بگولے اور طوفان سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 29 ہو گئی ہے۔ مقامی حکام نے بتایا کہ ٹینیسی میں کم از کم 12 افراد ہلاک ہوئے، جن میں نو میک نیری کاؤنٹی میں ہونے والی ہلاکتيں بھی شامل ہیں جہاں جمعہ سے ہفتے کی صبح تک طوفان کی وجہ سے 70 سے زائد عمارتیں تباہ ہو گئیں۔ میمفس میں تین دیگر افراد اس وقت ہلاک ہو گئے جب درخت ایک رہائشی ڈھانچے پر گرگیا۔ ریاستی حکام نے بتایا کہ انڈیانا اور آرکنساس میں پانچ اموات ہوئیں۔ الینوائے میں کم از کم چار افراد ہلاک ہو ئے ہيں، جن میں ایک 50 سالہ شخص بھی شامل ہے جس کی موت جمعے کی رات بیلویڈیر میں اپولو تھیٹر کی چھت گرنے سے موقع پر ہی ہوگئی۔ ریاست کی کراؤفورڈ کاؤنٹی میں رہائشی ڈھانچے کے گرنے سے تین دیگر افراد ہلاک ہو گئے۔

الباما، مسیسیپی اور ڈیلویئر ریاستوں میں بھی ہلاکتوں کی رپورٹ ملی ہے۔ روزنامہ یو ایس اے ٹوڈے کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ طوفان سے مشرقی ساحل پر نیو جرسی تک متاثر ہوا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اتوار کے روز امریکہ کی 10 سے زائد جنوبی اور مشرقی ریاستوں میں شدید موسم کی وجہ سے تقریباً 400,000 گھر اور کاروبار میں بجلی گل ہوگئی۔ یو ایس نیشنل ویدر سروس نے خبردار کیا کہ "بدقسمتی سے آنے والے دنوں میں مزید شدید موسم کا امکان ہے۔ منگل سے بدھ کی صبح تک گرج اور چمک کے ساتھ طوفان آنے کی توقع ہے۔ ماہرین نے کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں درجہ حرارت میں اضافہ کے باعث تازہ ترین "شدید آندھی طوفان" وسطی اور جنوبی امریکی ریاستوں میں زیادہ عام ہونے کی توقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Storm kills 5 in US San Francisco امریکہ کے سان فرانسسکو بے ایریا میں طوفان نے پانچ افراد کی جان لی

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.