اواگاڈوگو: شمالی برکینا فاسو کے ساحلی علاقے میں ہفتہ کے روز ہوئے ایک دہشت گردانہ حملے میں کم از کم 25 افراد ہلاک ہو گئے۔ یہ اطلاع مقامی حکومت کے ایک اہلکار نے دی ہے۔ ساحل علاقے کے گورنر لیفٹیننٹ کرنل روڈولف سورگھو نے ایک بیان میں کہا کہ مسلح جنگجو گروپوں نے سنیچر کی سہ پہر سینو صوبے کے بنی کمیون پر پرتشدد حملہ کیا۔ جس میں 22 شہری اور تین پولیس اہلکاروں سمیت 25 افراد کی موت ہوگئی۔ واضح رہے کہ مغربی افریقی ملک میں 2015 سے اب تک متعدد افراد ہلاک اور ہزاروں بے گھر ہو چکے ہیں۔ ایک علاقائی گورنر اور فوج نے انکشاف کیا کہ گزشتہ ہفتے برکینا فاسو میں مسلح افراد کے حملوں کے دو الگ الگ واقعات میں فوجیوں اور شہریوں سمیت کم از کم 28 افراد لقمۂ اجل بن گئے۔
مزید پڑھیں:Tsunami Alert in Italy: ترکی میں زلزلے کے بعد اٹلی میں سونامی کا الرٹ
یو این آئی