ETV Bharat / international

Russia Ukraine Conflict روس کا یوکرین پر تازہ حملہ، ایک شخص ہلاک، متعدد افراد زخمی

یوکرین کے فوجی حکام کے مطابق روس نے کیف پر مسلسل تین راتوں تک ڈرون حملے کیے ہیں۔ فوج کا کہنا تھا کہ 15 میں سے 11 ڈرون تباہ کر دیے گئے۔ حملے سے لگنے والی آگ میں چار افراد زخمی ہو گئے جب کہ اس حملے میں ایک شخص کی موت ہوگئی۔ Russian drone attack on kyiv

روس کا یوکرین پر تازہ حملہ
روس کا یوکرین پر تازہ حملہ
author img

By

Published : Jul 13, 2023, 12:45 PM IST

کیف: یوکرین کے صدر کی نیٹو ممالک کی کانفرنس میں شرکت کی اطلاعات کے درمیان روس نے یوکرین پر حملہ تیز کر دیا ہے۔ الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق روس نے کیف اور اس کے اطراف میں مسلسل تین راتوں تک ڈرون حملے کئے۔ یوکرین کے فضائی دفاعی یونٹس کے ساتھ جھڑپوں میں کم از کم ایک شخص ہلاک ہو گیا جبکہ چار دیگر کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

کیف کے میئر وٹالی کلِٹسکو نے جمعرات کو علی الصبح کہا کہ ہنگامی خدمات کو دھماکے کے بعد دارالحکومت کے شہر سولومینسکی، شیوچینکیوسکی، پوڈیلسکی اور ڈارنٹسکی کے علاقوں میں متعدد کالیں موصول ہوئیں۔ کلِٹسکو نے ٹیلیگرام میسجنگ ایپ پر پوسٹ کیا کہ پوڈیلسکی ضلع میں ایک اپارٹمنٹ کی عمارت میں آگ بجھاتے ہوئے ایک مردہ شخص کی لاش ملی۔

کیف کی فوجی انتظامیہ نے جمعرات کو کہا کہ کم از کم دو زخمی افراد کو یوکرین کے دارالحکومت کے وسط میں واقع علاقے سولومینسکی میں روسی ڈرون حملے سے تباہ ہونے والی عمارت کے ملبے سے نکالا گیا ہے۔ کلِٹسکو نے اس سے قبل یہ بھی کہا تھا کہ یوکرین کی فوج نے ایک روسی ڈرون کو مار گرایا ہے۔ تباہ ہونے کے بعد اس ڈرون کے باقیات کیف کے علاقے ڈارنٹسکی میں ایک رہائشی عمارت پر گرے، جس کی وجہ سے عمارت کو نقصان پہنچا۔ دارالحکومت کے شیوچینکیوسکی علاقے میں ڈرون حملے کے باعث ایک عمارت کی بالکونی میں آگ لگ گئی۔

مزید پڑھیں:۔ Russia-Ukraine war روس کا یوکرین پر فضائی حملہ، چار افراد ہلاک، متعدد زخمی

کیف فوجی انتظامیہ کے سرکاری ٹیلیگرام چینل پر پوسٹ کی گئی ایک تصویر میں ایک اونچی عمارت میں ایک کمرہ دکھایا گیا ہے جس میں دیوار کا کچھ حصہ تباہ ہو گیا ہے۔ کیف کی ملٹری ایڈمنسٹریشن کے سربراہ سرہی پوپکو نے بتایا کہ اس بڑے حملے کے لیے ایران میں بنایا گیا مارٹیئر ڈرون استعمال کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ حملے کئی سمتوں سے کیے گئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.