ETV Bharat / international

Bolivia Monkeypox Case بولیویا میں منکی پاکس سے ایک اور شخص کی موت

author img

By

Published : Oct 21, 2022, 12:51 PM IST

بولیویا میں منکی پاکس سے اب تک دو افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ ہلاک ہونے والے دوسرے شخص کو 10 اکتوبر کو ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ Monkeypox deaths Cases in Bolivia

بولیویا میں منکی پاکس سے ایک اور شخص کی موت

لا پاز: بولیویا میں منکی پاکس سے موت کا دوسرا معاملہ سامنے آیا ہے۔ اس سے قبل 7 اکتوبر کو بھی اس بیماری کی زد میں آنے سے ایک شخص کی موت ہو گئی تھی۔ مشرقی شہر سانتا کروز کے ایک ہسپتال کے ڈائریکٹر کی جانب سے یکم اگست کو پہلا معاملہ سامنے آنے بعد یہاں اس بیماری سے دوسرے شخص کی موت ہوئی ہے۔ Monkeypox Cases in Santa Cruz of Bolivia

سین جوآن ڈی ڈیوس پبلک ہسپتال کے ڈائریکٹر مارسیلو کیولر نے جمعرات کو نامہ نگاروں کو بتایا: "منکی پاکس کی زد میں آنے سے پیدا ہونے والی پیچیدگیوں کی وجہ سے آج دوسری موت ہوئی ہے۔ اس شخص کو 10 اکتوبر کو ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ اس بیماری سے متعلق سبھی سنگین علامات کی وجہ سے اس کی موت ہوئی تھی۔ اس بیماری کی وجہ سے مریض کی حالت روز بروز بگڑتی گئی اور بالآخر اس کے جسم کے اہم اعضاء نے کام کرنا چھوڑ دیا جس سے اس کی موت واقع ہو گئی۔ وزارت کے مطابق، اس جنوبی امریکی ملک میں اب تک 237 کیسز درج کیے گئے ہیں، جن میں سے 81 فعال معاملے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Monkeypox Case in America: امریکہ میں 27,000 سے زیادہ منکی پاکس کے معاملے

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.