ETV Bharat / international

Five Injured in Blast in Pakistan's Quetta پاکستان کے شہر کوئٹہ میں پولیس لائن کے قریب دھماکہ، پانچ زخمی - کوئٹہ میں پولیس لائن کے قریب دھماکہ

پاکستان کے کوئٹہ پولیس لائن علاقے کے قریب اتوار کو ایک دھماکے میں کم از کم پانچ افراد زخمی ہو گئے۔ یہ اطلاع ڈان اخبار نے ریسکیو افسر کے حوالے سے دی ہے-

دھماکہ
دھماکہ
author img

By

Published : Feb 5, 2023, 10:30 PM IST

اسلام آباد، پاکستان کے کوئٹہ پولیس لائن علاقے کے قریب اتوار کو ایک دھماکے میں کم از کم پانچ افراد زخمی ہو گئے۔ یہ اطلاع ڈان اخبار نے ریسکیو افسر کے حوالے سے دی ہے۔جائے واقع پر ریسکیو آپریشن کی قیادت کرنے والے ذیشان احمد نے بتایا کہ زخمیوں کو کوئٹہ کے سول اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔پولیس نے ابھی تک کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے اور نہ ہی دھماکے کی نوعیت واضح کی ہے۔

کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ دھماکے میں سیکیورٹی اہلکاروں کو نشانہ بنایا گیا۔ اس دھماکے سے چند روز قبل پشاور پولیس لائنز کے علاقے میں واقع ایک مسجد میں زبردست خودکش دھماکہ ہوا تھا جس میں 80 کے قریب افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

مزید پڑھیں:Bomb Blast In Peshawar پاکستان میں پولیس کی گشتی وین بم دھماکے سے بال بال بچ گئی

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.