ETV Bharat / international

Death of Amou Haji: دنیا کے سب سے 'گندے آدمی' اماؤ حاجی کی نہانے سے موت

author img

By

Published : Oct 26, 2022, 12:16 PM IST

Updated : Oct 26, 2022, 12:43 PM IST

دہائیوں سے غسل نہیں کرنے کے لیے مشہور شخص اماؤ حاجی کی اتوار کے روز نہانے سے موت ہوگئی۔ اماؤ حاجی کی عمر تقریبا 94 برس تھی۔

امو حاجی کی 94 سال کی عمر میں پہلی بار نہانے سے موت

واشنگٹن: کئی دہائیوں سے غسل نہیں کرنے کے لیے مشہور شخص اماؤ حاجی کی اتوار کے روز نہاتے سے موت ہوگئی۔ امو حاجی کی عمر تقریبا 94 برس تھی۔ وہ ایران کے شہری تھے۔ کہا جاتا ہے کہ انہوں نے گزشتہ چھ دہائیوں سے غسل نہیں کیا تھا۔ اماؤ حاجی ان کا نام اصل نہیں تھا بلکہ عمر رسیدہ افراد کو دیا جانے والا عرفی نام تھا۔

اماؤ حاجی کا انتقال اتوار کو دیجگاہ گاؤں میں ہوا۔ آئی آر این اے (اسلامی جمہوریہ نیوز ایجنسی) کے مطابق حاجی بیمار ہونے کے خوف سے نہانے سے گریز کرتے تھے۔ تاہم چند ماہ قبل پہلی بار گاؤں والے انہیں غسل کے لیے لے گئے۔ رپورٹ کے مطابق حاجی نے اپنی زندگی کا بیشتر حصہ اینٹوں کی کھلی جھونپڑی میں تنہائی میں گزارا۔

مزید پڑھیں:

بعد ازیں انہوں نے زمین میں سوراخ کر کے رہنا شروع کر دیا جس کے بعد گاؤں والوں نے ان کے لیے ایک جھونپڑی بنائی۔ بتایا جاتا ہے کہ سال 2014 میں حاجی نے تازہ کھانے سے بھی پرہیز کیا تھا۔ اس کے بجائے انہوں نے اپنی خوراک کے طور پر سڑے ہوئے ساہی کا انتخاب کیا تھا۔ ساتھ ہی جانوروں کا فضلہ بھی کھایا کرتے تھے۔ سال 2013 میں ان کی زندگی پر 'دی اسٹرینج لائف آف اماؤ حاجی' کے نام سے ایک شارٹ دستاویزی فلم بھی بنی تھی۔

Last Updated : Oct 26, 2022, 12:43 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.