ETV Bharat / international

PTI Wins Karachi by Election عمران خان کی پارٹی پی ٹی آئی نے کراچی ضمنی انتخاب بھی جیت لیا - عمران خان کی پارٹی پی ٹی آئی

پاکستان میں سیاسی بحران کے درمیان سابق وزیراعظم عمران خان کی پارٹی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے کراچی کے حلقہ 245 قومی اسمبلی کے ضمنی انتخاب میں کامیابی حاصل کر کے اپنا مینڈیٹ برقرار رکھا۔ سابق پی ٹی آئی کے رکن عامر لیاقت کی وفات کے بعد یہ نشست خالی ہوگئی تھی۔ PTI Wins Karachi by Election

Amid political crisis Imran Khan's party PTI wins Karachi by election
عمران خان کی پارٹی پی ٹی آئی نے کراچی ضمنی انتخاب بھی جیت لیا
author img

By

Published : Aug 22, 2022, 5:49 PM IST

اسلام آباد: پاکستانی میڈیا کے مطابق، اتوار کو ہونے والے کراچی ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی کے محمود بی مولوی نے 29,475 ووٹ حاصل کر کے ایم کیو ایم-پی کے معید انور کو شکست دی جنہوں نے 13,193 ووٹ حاصل کیے تھے۔ تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے محمد احمد رضا 9,836 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے۔ ایم کیو ایم پی کے ناراض رہنما اور ایم کیو ایم بحالی کمیٹی کے بانی ڈاکٹر فاروق ستار جو آزاد امیدوار کے طور پر الیکشن لڑ رہے تھے وہ بھی کوئی خاص اثر چھوڑنے میں ناکام رہے اور صرف 3,479 ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔ PTI Wins Karachi by Election

پی ٹی آئی کے رہنما علی زیدی نے کہا کہ کراچی ضمنی انتخاب کا نتیجہ ثابت کرتا ہے کہ پاکستان کے عوام عمران خان کے ساتھ ہیں، اگر امپورٹڈ حکومت نے عمران خان کو گرفتار کرنے کا کوئی احمقانہ اقدام کیا تو مجھے ڈر ہے کہ پاکستانی عوام پورے ملک کو بلاک کر دیں گے۔

کراچی میں پی ٹی آئی کی تازہ جیت اپوزیشن پارٹی اور حکومت کے درمیان بڑھتے ہوئے تناؤ کے درمیان سامنے آئی ہے، ہفتہ کی رات اسلام آباد کے ایف نائن پارک میں ایک ریلی میں اسلام آباد پولیس اور ایڈیشنل سیشن جج پر تنقید کرنے کی وجہ سے سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ پارٹی نے خبردار کیا کہ سابق وزیر اعظم کو سلاخوں کے پیچھے ڈالنے کے کسی بھی اقدام سے پارٹی کے کارکنوں کی طرف سے سخت ردعمل سامنے آئے گا۔

یہ بھی پڑھیں:

Pakistan Punjab Bypolls: ضمنی انتخابات میں عمران خان کی پارٹی کی شاندار جیت

مذکورہ مقدمے کے بعد عمران خان نے گرفتاری سے بچنے کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست دائر کی تھی۔ جس درخواست پر چند اعتراضات کے بعد عدالت نے عمران خان کو تین دن کی پیشگی ضمانت دے دی ہے اور عمران خان کو جمعرات تک متعلقہ عدالت یعنی انسداد دہشت گردی کی عدالت سے رجوع کرنے کا حکم بھی دے دیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل پنجاب ضمنی انتخاب میں بھی پاکستان تحریک انصاف نے شاندار جیت درج کی تھی۔ پنجاب اسمبلی کے 20 نشستوں پر ہونے والے الیکشن میں عمران خان کی پارٹی نے 16 نشستوں پر جیت درج کی تھی اور اب پنجاب میں پی ٹی آئی اتحاد کی حکمرانی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.