ETV Bharat / international

Operation at Bannu CTD بنوں میں واقع محکمہ انسداد دہشت گردی کے کمپاؤنڈ میں موجود تمام شدت پسند ہلاک - پاکستان میں ٹی ٹی پی

پاکستان سکیورٹی فورسز نے بنوں میں محکمہ انسداد دہشت گردی کے کمپاؤنڈ کو کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے آزاد کرالیا ہے، فوجی آپریشن کے ذریعہ تمام 33 شدت پسندوں کو ہلاک کردیا گیا ہے جبکہ دو سکیورٹی اہلکار بھی ہلاک ہوئے ہیں۔ Operation at Bannu CTD

All militants killed as operation at Bannu CTD  says Defense Minister
پاکستان کے شہر بنوں میں انسداد دہشت گردی کمپاؤنڈ میں موجود تمام شدت پسند ہلاک، وزیر دفاع
author img

By

Published : Dec 20, 2022, 6:30 PM IST

Updated : Dec 20, 2022, 10:37 PM IST

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے شہر بنوں میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے احاطے میں سکیورٹی فورسز نے یرغمال بنانے والے ٹی ٹی پی کے شدت پسندوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے دوران بنوں میں سی ٹی ڈی میں شدت پسندوں کے خلاف سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے حوالے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ سی ٹی ڈی کمپاؤنڈ کلیئر کر دیا گیا ہے۔ Operation at Bannu CTD

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ بنوں میں اُس وقت 33 دہشت گرد گرفتار تھے، ان میں سے ایک دہشت گرد بیت الخلا کی طرف جارہا تھا تو ایک اہلکار کے سر پر اینٹ مار کر اس سے اسلحہ چھین لیا، اس کے بعد انہوں نے عملے کو یرغمال بنایا تھا۔ وزیر دفاع نے مزید کہا کہ 20 دسمبر کو ساڑھے بارہ بجے خصوصی آپریشن شروع کیا گیا، اس آپریشن میں تمام دہشت گرد مارے گئے، اور آج ڈھائی بجے سی ٹی ڈی کا سارا کمپاؤنڈ کلیئر کر دیا گیا۔ جبکہ دو سکیورٹی اہلکار بھی ہلاک ہوئے ہیں۔ آپریشن کے دوران 10 سے 15 جوان زخمی ہوئے ہیں، اس کے علاوہ دو جوان ہلاک ہوئے ہیں اور تمام یرغمالیوں کو چھڑوا لیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: TTP Seize CTD in Pakistan پاکستان میں محکمہ انسداد دہشت گردی کی عمارت پر شدت پسندوں کا قبضہ

Last Updated : Dec 20, 2022, 10:37 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.