کیف: یوکرین کے کیرووہراد، پولٹاوا، چارکاسی اور کھارکیف علاقوں میں مقامی وقت کے مطابق نصف شب کے بعد فضائی حملے کے سائرن بجائے گئے ہیں۔ یہ معلومات یوکرین کی ڈیجیٹل تبدیلی کی وزارت کے فضائی حملے کے اعداد و شمار کے مطابق دی گئی۔ وزارت کے آن لائن نقشے میں دکھایا گیا ہے کہ ہفتہ کی رات تقریباً 9.11 بجے وارننگ جاری کی گئی تھی۔ اس سے قبل رات میں یوکرین کے زیر کنٹرول زاپوریزہیا خطے کے حصوں کے ساتھ ساتھ یوکرین کے مایاکولائیو، اوڈیسا اورنپروپیٹروس کے علاقوں اور یوکرین کے زیر کنٹرول کھیرسن خطے کے حصوں میں فضائی حملے کے سائرن بجنے لگے۔ Air strike warning in Ukraine
اس سے قبل ہفتہ کو یوکرین بھر میں فضائی حملوں کی وارننگ دی گئی تھی۔ یوکرین کے ڈی ٹی ای کے کے مطابق، کیف، اوڈیسا اور نپروپیٹروس میں ایمرجنسی شٹ ڈاؤن نافذ کئے گئے تھے۔ یوکرین کے وزیر اعظم ڈینس شمیہال نے ہفتہ کو کہا کہ یوکرین کا توانائی نظام مکمل طور پر فعال اور مستحکم ہے۔ کریمیا پل پر دہشت گردانہ حملے کے دو دن بعد، 10 اکتوبر سے روس کی جانب سے یوکرین کے بنیادی ڈھانچے کے خلاف درست حملے کیےگئے۔ یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے دسمبر میں کہا تھا کہ اس وقت ملک کے توانائی کے بنیادی ڈھانچے کا 100 فیصد بحال کرنا ناممکن ہے۔ یہی وجہ ہے کہ یوکرین کے بیشتر شہروں اور اضلاع میں بجلی بندکا شیڈول جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Russia Ukraine War یوکرین کے فوجیوں نے ڈونیٹسک پر میزائل داغے، ڈی پی آر
یو این آئی