کیف: یوکرین اور روس کے درمیان جاری جنگ کے درمیان یوکرین کے کیرووہراد، نکولائیف، کھارکیو اور دنیپروپیٹروسک علاقوں میں فضائی حملے کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔ یوکرین کی وزارت برائے ڈیجیٹل تبدیلی کے آن لائن فضائی حملے کے الرٹ میپ کے مطابق، یوکرین کے زیر کنٹرول کھیرسن اور زپوریزیا میں فضائی حملے کے سائرن بھی بجنے لگے۔ قابل ذکر ہے کہ روس کے کریمیا پل پر یوکرین کے حملے کے دو دن بعد 10 اکتوبر 2022 کو روس نے یوکرین کے انفراسٹرکچر پر حملہ شروع کر دیا تھا۔ Air strike warning Kharkiv
یوکرین بھر میں بجلی، دفاعی صنعت، فوجی کمانڈ اور مواصلاتی تنصیبات پر حملے کیے گئے۔ دوسری جانب یوکرین کے وزیر اعظم ڈینس شمیہال نے 15 نومبر 2022 کو ہونے والے حملوں کے بعد کہا کہ ملک کا تقریباً نصف پاور گرڈ سروس سے باہر ہے۔ وہیں، صدر ولادیمیر زیلنسکی نے گزشتہ دسمبر میں کہا تھا کہ اب یوکرین کے پاور گرڈ کو مکمل طور پر بحال کرنا ناممکن ہے۔ یوکرین کی فورسز نے نئے سال کے موقع پر ڈونیٹسک میں روس کے زیر قبضہ شہر ماکیوکا پر حملہ کیا۔ گزشتہ روز روسی وزارت دفاع کے مطابق ڈونیٹسک میں روس کے زیر قبضہ شہر ماکیوکا میں ایک فوجی اڈے پر کیے گئے حملے میں مبینہ طور پر 63 فوجی ہلاک ہوئے ہیں، جب کہ یوکرین کی وزارت دفاع نے دعویٰ کیا ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد 400 کے قریب ہے۔ Donetsk Drone Strike
یہ بھی پڑھیں: Donetsk Drone Strike یوکرین کا دعویٰ، مقبوضہ ڈونیٹسک حملے میں چار سو روسی فوجی ہلاک
واضح رہے کہ یوکرین کے کیرووہراد، پولٹاوا، چارکاسی اور کھارکیف علاقوں میں مقامی وقت کے مطابق نصف شب کے بعد فضائی حملے کے سائرن بجائے گئے ہیں۔ یہ معلومات یوکرین کی ڈیجیٹل تبدیلی کی وزارت کے فضائی حملے کے اعداد و شمار کے مطابق دی گئی۔ وزارت کے آن لائن نقشے میں دکھایا گیا ہے کہ ہفتہ کی رات تقریباً 9.11 بجے وارننگ جاری کی گئی تھی۔
یو این آئی