ETV Bharat / international

Ukraine Russia War یوکرین کے مختلف علاقوں میں فضائی حملے کی وارننگ

روس اور یوکرین کے درمیان جنگ جاری ہے۔ یوکرین کے دارالحکومت کیف سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں ہوائی حملوں کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔ Air strike warning in Ukraine

یوکرین کے کئی علاقوں میں فضائی حملے کی وارننگ

author img

By

Published : May 8, 2023, 3:48 PM IST

کیف: یوکرین کے دارالحکومت کیف سمیت ملک کے کئی علاقوں میں اتوار کی رات دیر گئے ہوائی حملوں کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔ ملک کی ڈیجیٹل تبدیلی کی وزارت کے فضائی حملے کے اعداد و شمار اور آن لائن نقشوں کے مطابق، گزشتہ رات مقامی وقت کے مطابق تقریباً 23:35 بجے یوکرین کے دارالحکومت کیف سمیت کیف کے علاقے میں فضائی حملے کے سائرن بجے۔ اس سے قبل شام کو یوکرین کے کیرووہراد، چرنیہیو، وینیٹسیا اور پولٹاوا علاقوں کے لیے فضائی حملے کا انتباہ جاری کیا گیا تھا۔ اس سے قبل اتوار کو یوکرین کے زیر کنٹرول علاقوں اوڈیسا، میکولائیو، دنیپروپیٹروسک اور کھیرسن کے علاقے میں فضائی حملے کے سائرن بجے۔ یوکرائنی میڈیا نے بتایا کہ اوڈیسا اور کیف کے علاقے میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔ یوکرین کے پاور گرڈ آپریٹر یوکرینگو کے سربراہ نے فروری میں کہا تھا کہ روسی حملوں سے یوکرین کے توانائی کے بنیادی ڈھانچے کو براہ راست نقصان اور اربوں ڈالر کا معاشی نقصان ہو سکتا ہے۔

وہیں گزشتہ روز روسی آرٹلری یونٹوں نے یوکرین میں ہتھیاروں کے ایک گودام کو تباہ کر دیا ہے۔ روسی وزارت دفاع کے ترجمان نے اسپوتنک نیوز ایجنسی کو یہ اطلاع دی۔ ترجمان نے کہا کہ روسی حملے میں مورٹر عملہ، ایک خود کار آرٹلری ماؤنٹ، ایک سیٹلائٹ کمیونیکیشن سسٹم اور ایک بوکوویل-اے ڈی الیکٹرانک واراسٹیشن تباہ ہو گیا۔ انہوں نے بتایا کہ اس کے علاوہ راکٹ توپ خانے، بکتر بند اور موبائل آلات کے لیے ہتھیاروں اور مرمتی کٹس کا ذخیرہ یوکرین کی مسلح افواج کے علاقائی دفاع کی 124ویں بریگیڈ کو بھی حملے میں تباہ کردیا۔ انہوں نے کہا کہ روسی فوج نے الیکٹرونک وارکے ذریعے کھیرسن کے علاقے میں کرینکی، اوبریوکا اور وینوہرادوف کے دیہات کے قریب تین یوکرائنی ڈرون کو بھی ناکارہ بنا دیا۔

یہ بھی پڑھیں: Russia Ukraine War پوتن پر ڈرون حملے کی کوشش، روس نے یوکرین پر قتل کی سازش کا الزام لگایا

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.