قطر: قطر نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل اور حماس نے غزہ کی پٹی میں قید اسرائیلی اسیران تک ادویات پہنچانے اور محصور فلسطینی علاقے کے رہائشیوں تک امداد پہنچانے کی اجازت دینے کے لیے ایک معاہدہ کیا ہے۔ قطر کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ اس معاہدے کے تحت جنگ زدہ غزہ کے سب سے زیادہ متاثرہ اور کمزور علاقوں میں فلسطینیوں کو انسانی امداد فراہم کی جائے گی جس کے بدلے میں حماس کے زیر قبضہ اسرائیلی قیدیوں کو دوائیاں فراہم کی جائیں گی۔
-
Qatari mediation succeeds in reaching an agreement, between Israel and Hamas to send medications and aid into Gaza#MOFAQatar pic.twitter.com/d99TcM7JT8
— Ministry of Foreign Affairs - Qatar (@MofaQatar_EN) January 16, 2024 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">Qatari mediation succeeds in reaching an agreement, between Israel and Hamas to send medications and aid into Gaza#MOFAQatar pic.twitter.com/d99TcM7JT8
— Ministry of Foreign Affairs - Qatar (@MofaQatar_EN) January 16, 2024Qatari mediation succeeds in reaching an agreement, between Israel and Hamas to send medications and aid into Gaza#MOFAQatar pic.twitter.com/d99TcM7JT8
— Ministry of Foreign Affairs - Qatar (@MofaQatar_EN) January 16, 2024
وزارت خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری نے کہا کہ امداد اور دوائیاں بدھ کو دوحہ سے مصری شہر العریش کے لیے روانہ ہوں گے تاکہ غزہ کی پٹی میں ان کی ترسیل کی تیاری کی جا سکے۔ ماجد الانصاری نے کہا کہ یہ معاہدہ قطر نے فرانس کے تعاون سے کیا ہے۔
قبل ازیں فرانس کی وزارت برائے امور خارجہ کے کرائسس سینٹر کے سربراہ فلپ لالیوٹ نے کہا کہ مذاکرات کئی ہفتوں سے جاری تھے اور اس کا ابتدائی خیال اسرائیلی یرغمالیوں کے اہل خانہ سے آیا تھا۔
اسرائیل کے مطابق حماس نے 7 اکتوبر کو جنوبی اسرائیل پر اپنے حملے کے دوران تقریباً 240 افراد کو یرغمال بنا لیا تھا۔
قطر اور امریکہ کی ثالثی میں طویل مذاکرات کے بعد نومبر 2023 کے آخر میں ایک ہفتہ طویل جنگ بندی کے دوران 100 سے زائد قیدیوں کو رہا کیا گیا۔ بدلے میں اسرائیل نے سینکڑوں فلسطینی قیدیوں کو جیلوں سے رہا کیا۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی فوج کی غزہ سے واپسی شروع
دوسری جانب، شمالی غزہ میں، حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے اسرائیلی حملوں کا جواب دیتے ہوئے راکٹ داغے ہیں۔ غزہ کی وزارت صحت نے منگل کو بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی حملوں میں ہلاک ہونے والے 158 افراد کی لاشیں اسپتالوں میں لائی گئی ہیں، جس کے بعد فلسطینیوں کی ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 24,285 ہو گئی ہے۔