ETV Bharat / international

Palestinians Killed by Israeli Forces اسرائیلی فورسز کے ہاتھوں نابلس کے بعد رملہ میں بھی دو فلسطینی جاں بحق - اسرائیل فلسطین کشیدگی

اسرائیلی فورسز کی جنین میں وحشیانہ کارروائیوں کے بعد نابلس اور رملہ پر بھی کاروائی کرکے 4 فلسطینیوں کو ہلاک کر دیا۔ اسرائیل بڑھتی ہوئی مسلح مزاحمت کو کچلنے کی کوشش میں جون 2021 سے مغربی کنارے میں فلسطینیوں پر روزانہ چھاپہ مار رہا ہے اور قتل کر رہا ہے۔ جنوری سے اب تک اسرائیلی فوجیوں اور اسرائیلی رہائشیوں کے ہاتھوں 190 فلسطینی ہلاک ہوچکے ہیں۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Jul 9, 2023, 4:26 PM IST

رملہ: فلسطین کے شمالی ویسٹ بینک میں جمعہ کو اسرائیلی فوجیوں کے ساتھ کشیدگی میں چار لوگوں کی موت ہو گئی ۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فورسز کی جنین میں وحشیانہ کارروائیوں کے بعد مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر نابلس اور رام اللہ پر حملہ کردیا جہاں فورسز کی جارحیت سے چار فلسطینی شہید ہوگئے۔ قابض اسرائیلی فورسز نے 2 افراد حمزہ مقبول اور خیری شاہین کو نابلس میں گھر کا محاصرہ کر کے شہید کیا جبکہ عبدالجواد کو سفاعت کیمپ کے قریب غیر قانونی اسرائیلی چوکیوں کے خلاف احتجاج کے دوران گولی ماری۔

فلسطینی وزارت صحت نے ایک بیان میں کہا کہ پرانے شہرکے نابلس میں ہوئے تصادم میں دو فلسطینیوں کی موت ہوئی اور دیگر تین زخمی ہو گئے ۔ زخمیوں میں ایک کی حالت سنگین بنی ہوئی ہے۔ فلسطینی دفاعی ذرائع اور چشم دیدوں کے مطابق زبردست تصادم اس وقت شروع ہوا جب 12سے زیادہ لوگوں نے نابلس میں ایک گھر کی تلاشی لینے پراسرائیلی جوانوں پر پتھراو کیا۔ اس دوران کچھ فلسطینی بندوق بردارنے جوانوں پر گولیا ں چلائی ۔ اس کے بعداسرائیلی جوانوں نے بھی جوابی کاروائی کی۔

فلسطین کے علاقے جنین میں جنونی صیہونی فوج کا آپریشن ختم ہونے کے بعد جہاں ہر سو تباہی کے مناظر وہیں جنازے بھی اٹھے۔ کوئی اپنے گھر کی تباہی کو دیکھ کر پریشان ہے تو کوئی اپنے پیاروں کے شہید ہونے پر غمزدہ ہے۔ آپریشن ختم ہونے کے بعد میتیں گھروں سے نکلیں تو ہر آنکھ اشک بار تھی، شہداء کے جنازوں میں ہزاروں افراد شریک ہوئے۔ اس موقع پر صیہونی مخالف نعروں سے فضا گونج اٹھی ، شہداء کو اجتماعی قبر میں سپردِ خاک کرنے کے بعد فلسطینیوں نے احتجاج کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

قابل ذکر ہے کہ یہ واقعہ جنین پناہ گزین کیمپ میں اسرائیلی فوج کے چھاپے کے دو دن سے بھی کم وقت کے بعد ہوا ہے جس میں 12 فلسطینی ہلاک اور 140 دیگر زخمی ہوئے تھے، جن میں سے 30 کی حالت تشویشناک ہے۔ یہ اسرائیلی چھاپہ، جس نے ہزاروں افراد کو کیمپ سے بھاگنے پر مجبور کیا اور کیمپ ملبے اور کھنڈرات میں تبدیل ہوگیا، 20 سال سے زائد عرصے میں مغربی کنارے میں سب سے بڑا اسرائیلی فوجی چھاپہ تھا۔

اسرائیل بڑھتی ہوئی مسلح مزاحمت کو کچلنے کی کوشش میں جون 2021 سے مغربی کنارے میں فلسطینیوں پر روزانہ چھاپہ مار رہا ہے اور قتل کر رہا ہے۔ سرکاری ا عداد کےمطابق، جنوری سے اب تک اسرائیلی فوجیوں اور اسرائیلی رہائشیوں نے 190 فلسطینیوں کو ہلاک کر چکے ہیں، جبکہ مبینہ فلسطینیوں کے ذریعے کئے گئے حملوں میں 26 لوگ اسرائیلی بھی ہلاک ہوئے ہیں۔ (یو این آئی مشمولات کے ساتھ)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.