ETV Bharat / international

Afghan Provincial Governor Killed افغان صوبائی گورنر کار بم دھماکے میں ہلاک

افغانستان کے صوبے بدخشاں کے نائب گورنر نثار احمد احمدی کار بم دھماکے میں ہلاک ہوگئے، کسی گروپ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

Afghan provincial governor killed in car bombing
افغان صوبائی گورنر کار بم دھماکے میں ہلاک
author img

By

Published : Jun 6, 2023, 7:25 PM IST

کابل: افغانستان کے صوبے بدخشاں کے نائب گورنر اور قائم مقام گورنر مولوی نثار احمد احمدی قاتلانہ حملے کے نتیجے میں جاں بحق ہوگئے۔ مرکزی ضلع فیض آباد کے کورٹ اسکوائر میں مقامی وقت کے مطابق صبح 08:15 پر بم دھماکے میں نائب گورنر احمدی کے سوار ہونے والی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔بدخشاں کے دفتر گورنر کے شعبے ثقافت و اطلاعات کے منیجر معزالدین احمدی نے اس خبر کی تصدیق کی ہے۔ حملہ آور نے بدخشان کے قائم مقام گورنر نثار احمد احمدی کو لے جانے والی گاڑی سے بارود سے بھری کار ٹکرا دی۔

معزالدین احمدی نے بتایا کہ دھماکے کے نتیجے میں قائم مقام گورنر مولوی نثار احمد احمدی اور ڈرائیور ہلاک اور 6 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ بتایا گیا ہےکہ دھماکہ خودکش حملے کی وجہ سے ہوا تاہم ابھی تک کسی نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔ الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق اس علاقے کے پولیس چیف کی بھی اسی طرح کے ایک حملے میں ہلاکت ہوگئی تھی، جس کی ذمہ داری داعش (ISIS) گروپ سے وابستہ تنظیم نے قبول کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:

اگست 2021 میں طالبان کے دوبارہ اقتدار میں آنے کے بعد، امریکی حمایت یافتہ حکومت کو ہٹانے اور ان کی دو دہائیوں سے جاری لڑائی کے خاتمے کے بعد سے سیکیورٹی میں بہتری آئی ہے، لیکن داعش اب بھی ایک خطرہ ہے۔ داعش، جس کا زیادہ فرقہ وارانہ ایجنڈا ہے، ملک میں طالبان کی عملداری کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہے۔ اس نے طالبان حکومت کو کمزور کرنے کی کوشش میں غیر ملکیوں اور اقلیتی ہزارہ کے ارکان سمیت سینکڑوں افراد کو ہلاک اور زخمی کیا ہے۔

مسلح گروپ نے طالبان انتظامیہ کے اہلکاروں کو بھی نشانہ بنایا ہے، جس میں شمالی بلخ صوبے کے گورنر کو مارچ میں ان کے دفتر پر حملے میں ہلاک کرنے کا دعویٰ بھی شامل ہے۔طالبان انتظامیہ داعش کے ارکان کے خلاف ملک میں چھاپے بھی مار رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.