ETV Bharat / international

Sisi India Visit: صدر مصر السیسی کا راشٹرپتی بھون میں شاندار استقبال

صدر دروپدی مرمو اور وزی اعظم نریندر مودی نے صبح 10 بجے راشٹرپتی بھون کے صحن میں صدرعبدالفتاح السیسی کی آمد پر گرم جوشی سے استقبال کیا۔ مہمان لیڈر نے تینوں افواج کے انٹر سروسز گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا۔ اس کے بعد وزیر اعظم مودی نے ان کا اپنے کابینہ کے ساتھیوں سے اور عبدالفتاح السیسی نے اپنے وفد کے ارکان سے تعارف کرایا۔ El-Sisi in New Delhi for Republic Day

author img

By

Published : Jan 25, 2023, 2:05 PM IST

صدرمصرکا شانداراستقبال
صدرمصرکا شانداراستقبال

نئی دہلی: ہندوستان کے 74ویں یوم جمہوریہ کی تقریبات کے مہمان خصوصی مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی کا آج صبح راشٹرپتی بھون کے صحن میں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ شاندار استقبال کیا گیا۔ صدر دروپدی مرمو اور وزیر اعظم نریندر مودی نے صبح 10 بجے راشٹرپتی بھون کے صحن میں صدر عبدالفتاح السیسی کی آمد پر گرم جوشی سے استقبال کیا۔ مہمان لیڈر نے تینوں افواج کے انٹر سروسز گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا۔ اس کے بعد وزیر اعظم مودی نے ان کا اپنے کابینہ کے ساتھیوں سے اور عبدالفتاح السیسی نے اپنے وفد کے ارکان سے تعارف کرایا۔

بعد ازاں میڈیا سے بات کرتے ہوئےعبدالفتاح السیسی نے یوم جمہوریہ پر ہندوستان کے عوام اور حکومت کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ ہندوستان کے اس شاندار قومی دن کی تقریب میں مہمان خصوصی بننا ان کے لئے بڑے اعزاز کی بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان اور مصر کے تعلقات کی تعریف توازن اور استحکام سے ہوتی ہے۔ ہم نے صرف تخلیقی پیش رفت دیکھی ہے۔ ہم بہت مثبت رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:Republic Day Celebrations مصری صدر السیسی یوم جمہوریہ کی تقریبات کے مہمان خصوصی

راشٹرپتی بھون میں اعزازکے بعد وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے السیسی سے ان کے ہوٹل میں خیرسگالی پر مبنی ملاقات کی اور اس کے بعد مہمان رہنما مہاتما گاندھی کے مقبرے پر خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے راج گھاٹ گئے۔ تقریباً 11:30 بجے السیسی حیدرآباد ہاؤس پہنچے جہاں وزیر اعظم نریندر مودی نے ان کا استقبال کیا اور پھر دونوں قائدین نے نجی اور پھر وفود کی سطح پر میٹنگ شروع کی۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.