ETV Bharat / international

Death Threats to Imran Khan عمران خان کو ملنے والی قتل کی دھمکیوں کی تحقیقات کیلئے کمیشن بنانے کا فیصلہ - تحقیقات کے لیے کمیشن بنانے کا فیصلہ

انکوائری کمیشن کے حوالے سے اعلان عبوری وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے اس وقت کیا جب محکمہ داخلہ نے ایس ایس پی عمران کشور کی سربراہی میں لاہور میں درج 10 ایف آئی آرز کی تحقیقات کرنے اور اسے حتمی شکل دینے کے لیے پانچ رکنی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی تھی۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Mar 23, 2023, 11:02 AM IST

اسلام آباد: پنجاب کی نگراں حکومت نے پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان کو ملنے والی قتل کی دھمکیوں کی تحقیقات کے لیے کمیشن بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ڈان نیوز کے مطابق سابق وزیر اعظم گزشتہ چند روز کے دوران بارہا کہہ چکے ہیں کہ ان کے قتل کی سازش کی گئی ہے۔ انکوائری کمیشن کے حوالے سے اعلان عبوری وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے اس وقت کیا جب محکمہ داخلہ نے ایس ایس پی عمران کشور کی سربراہی میں لاہور میں درج 10 ایف آئی آرز کی تحقیقات کرنے اور اسے حتمی شکل دینے کے لیے پانچ رکنی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی تھی۔ تاہم پی ٹی آئی کے سینئر رہنما نے تحقیقاتی ٹیم کو مسترد کر دیا۔حکومت پنجاب نے عمران خان کی جانب سے مبینہ طور پر قتل کی دھمکیوں کی انکوائری کے لیے کمیشن بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔محسن نقوی نے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ ہم اس بات کو یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ اس طرح کے سنگین الزام کی مکمل تحقیقات اور کسی بھی طرح سے سخت کارروائی کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: Imran Khan Booked on Terror Charges اسلام آباد میں ہنگامہ آرائی پر عمران خان سمیت دیگر رہنماؤں پر دہشت گردی کا کیس درج

یاد رہے کہ عمران خان کے 18 مارچ کو توشہ خانہ کیس کی سماعت میں شرکت کے لیے جوڈیشل کمپلیکس پہنچنے کے بعد ہفتہ کو پی ٹی آئی کارکنوں اور کیپیٹل پولیس کے درمیان گھنٹوں تک جھڑپیں ہوئیں۔ اس کے بعد، دو ایف آئی آر کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ اور دارالحکومت کے گولڑہ تھانوں میں عمران اور پی ٹی آئی کے دیگر حامیوں کے خلاف درج کی گئیں۔ ایف آئی آر میں پی ٹی آئی کے سربراہ اور پارٹی کارکنوں پر گزشتہ ہفتے اسلام آباد میں ایف جے سی کے باہر پولیس پر حملے اور بدامنی پھیلانے میں ملوث ہونے کا الزام لگایا گیا ہے۔ اس کے بعد پیر کو سابق وزیراعظم نے بیرسٹر سلمان صفدر کے ذریعے لاہور ہائیکورٹ میں حفاظتی ضمانت کی دو درخواستیں دائر کیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.