شمالی فلپائن کے ابرا صوبے میں بدھ کو زلزلے Philippines Earthquake کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ یہ اطلاع فلپائن انسٹی ٹیوٹ آف وولکینولوجی اینڈ سیسمولوجی نے دی ہے۔ ادارے نے بتایا کہ مقامی وقت کے مطابق صبح 08:43 بجے آئے زلزلے کی شدت ریختر پیمانے پر 7.3 ناپی گئی ہے۔ ابتدائی طور پر زلزلے کی شدت 7.3 بتائی گئی تھی لیکن بعد میں تجزیے کے بعد اس کی شدت سات بتائی گئی، انہوں نے بتایا کہ زلزلے کا مرکز لوزون کے مرکزی جزیرے پر لگانگیلانگ شہر سے تقریباً دو کلومیٹر شمال مشرق میں25 کلومیٹر کی گہرائی میں واقع تھا۔ انہوں نے بتایا کہ زلزلے کے جھٹکے میٹرو منیلا سمیت ارد گرد کے علاقوں میں بھی محسوس کیے گئے۔
-
⚠️ EARTHQUAKE UPDATE ⚠️
— Philippine Red Cross (@philredcross) July 27, 2022 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
Several houses and infrastructures in different locations are severely damaged after a 7.3 magnitude #earthquake shook #Luzon this morning.
📷: PRC Ilocos Sur Chapter, PRC Abra Chapter#AlwaysFirstAlwaysReadyAlwaysThere#PRCLifelineOfThePeople #Lindol pic.twitter.com/cZYxukLFEL
">⚠️ EARTHQUAKE UPDATE ⚠️
— Philippine Red Cross (@philredcross) July 27, 2022
Several houses and infrastructures in different locations are severely damaged after a 7.3 magnitude #earthquake shook #Luzon this morning.
📷: PRC Ilocos Sur Chapter, PRC Abra Chapter#AlwaysFirstAlwaysReadyAlwaysThere#PRCLifelineOfThePeople #Lindol pic.twitter.com/cZYxukLFEL⚠️ EARTHQUAKE UPDATE ⚠️
— Philippine Red Cross (@philredcross) July 27, 2022
Several houses and infrastructures in different locations are severely damaged after a 7.3 magnitude #earthquake shook #Luzon this morning.
📷: PRC Ilocos Sur Chapter, PRC Abra Chapter#AlwaysFirstAlwaysReadyAlwaysThere#PRCLifelineOfThePeople #Lindol pic.twitter.com/cZYxukLFEL
حکام کے مطابق شمالی فلپائن میں زلزلے سے کم از کم پانچ افراد ہلاک اور 60 زخمی ہو گئے۔ ابرہ میں ایک مکان پر سیمنٹ کی سلیب گرنے کے بعد کم از کم چار افراد ہلاک اور کم از کم 25 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ لینڈ سلائیڈنگ اور پتھر گرنے سے شہر کی کچھ سڑکیں بند ہو گئی ہیں۔ ابرا کے لگانگیلونگ شہر کے ایک سیکیورٹی افسر مائیکل بریلینٹس نے کہا، 'زمین ایسے ہل گئی جیسے میں جھول رہا ہوں اور اچانک بجلی چلی گئی۔ ہم دفتر سے باہر بھاگے اور میں نے اپنے کچھ ساتھیوں کی چیخ و پکار سنی۔ یہ اب تک کے سب سے طاقتور زلزلہ تھا اور میں نے سوچا کہ زمین پھٹ جائے گی۔
فلپائینی صدر فرڈینینڈ مارکوس جونیئر، جن کا آبائی شہر شمالی فلپائن میں ہے، نے امدادی ٹیموں کو ابرہ بھیجنے کا حکم دیا اور ابتدائی طور پر متاثرہ علاقے کی طرف پرواز کرنے کا ارادہ کر رہے تھے، لیکن بعد میں انھوں اس سفر کو امدادی کاروئی میں خلل نہ پڑنے کی وجہ سے موخر کردیا۔
قابل ذکر ہے کہ فلپائن بحر الکاہل کے 'رنگ آف فائر' پر واقع ہے، جو دنیا کا سب سے زیادہ زلزلے کا شکار علاقہ ہے۔ اس ملک کو ہر سال تقریباً 20 سمندری طوفانوں کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے۔ یہ دنیا کے قدرتی آفات کے شکار ممالک میں سے ایک ہے۔ 1990 میں فلپائن میں 7.7 شدت کے زلزلے میں تقریباً 2000 افراد ہلاک ہوئے تھے۔