ETV Bharat / international

Wildfires in Hawaii امریکہ کے ہوائی میں جنگل کی آگ سے کم از کم چھ لوگوں کی موت - امریکہ کی خبر

امریکی حکام کے مطابق جنگل کی آگ میں کم از کم چھ افراد ہلاک ہوگئے ہیں جب کہ 20 افراد کو شدید زخم آئے ہیں، ہزاروں لوگ بے گھر ہو چکے ہیں۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ آگ سے سینکڑوں مکانات کے تباہ ہونے کا خدشہ ہے اور ہلاکتوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے۔ US Wildfires

Wildfires in Hawaii
Wildfires in Hawaii
author img

By

Published : Aug 10, 2023, 10:46 AM IST

لاس اینجلس: ہوائی کے ماوئی جزیرے میں سمندری طوفان کے سبب لگنے والی جنگل کی آگ سے کم از کم چھ لوگوں کی موت ہوگئی۔ ماوئی کاؤنٹی کے میئر رچرڈ بسن نے کہا کہ جنگل میں لگنے والی آگ کی زد میں چھ افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہوئی ہے اور دیگر لوگوں کی تلاش کی کوششیں جاری ہیں۔
ہوائی کی ایمرجنسی منیجمنٹ ایجنسی کے مطابق، 2,100 سے زیادہ لوگ رات بھر ماو‏ئی کے چار پناہ گاہوں میں ٹھہرے رہے۔ ایجنسی نے کہا کہ فائر فائٹرز بدھ کی صبح ہیلی کاپٹر تعینات کرنے میں کامیاب ہو گئے تاکہ آگ پر قابو پانے میں زمینی فوج کی مدد کی جا سکے۔ مقامی خبر رساں ادارے ہوائی نیوز ناؤ نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ جنگل کی آگ قابو سے باہر ہے، جس کا مطلب ہے کہ تباہی کی مکمل تصویر ابھی تک سامنے نہیں آئی ہے۔
مزید پڑھیں: WHO on Cholera صومالیہ میں ہیضہ سے 30 اموات، ڈبلیو ایچ او کی سرگرمی تیز
رپورٹ میں حکام کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ کم از کم 20 افراد کو شدید زخم آئے ہیں، ہزاروں لوگ بے گھر ہو چکے ہیں، اور کاؤنٹی کا ہنگامی رسپانس سروس ناکام ہونے والی ہے۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ آگ سے سینکڑوں مکانات کے تباہ ہونے کا خدشہ ہے اور ہلاکتوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے۔
یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.