ETV Bharat / international

Dubai Building Fire دبئی کی عمارت میں آگ لگنے سے چار بھارتی سمیت سولہ افراد جاں بحق - یو اے ای میں آتشزدگی

دبئی کے ایک اپارٹمنٹ میں ہولناک آگ لگنے سے کم از کم 16 افراد جاں بحق ہوگئے، جب کہ 9 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ مرنے والوں میں چار بھارتی اور تین پاکستانی بھی شامل ہیں۔

4 Indians among 16 dead in Dubai building fire
دبئی کی عمارت میں آگ لگنے سے چار بھارتی سمیت سولہ افراد جاں بحق
author img

By

Published : Apr 16, 2023, 2:05 PM IST

دبئی: متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں دبئی کی ایک عمارت میں آگ لگنے سے کیرالہ کے ایک جوڑے سمیت 4 بھارتیوں سمیت 16 افراد ہلاک ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق 'دبئی سول ڈیفنس آپریشنز روم' کو ہفتہ کی دوپہر 12.35 بجے دبئی کے الرس میں ایک عمارت میں آگ لگنے کی اطلاع ملی۔ آگ عمارت کی چوتھی منزل سے شروع ہوئی اور پھر پھیلنی شروع ہوگئی۔ دبئی سول ڈیفنس کے ہیڈ کوارٹر کی ایک ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور عمارت میں مقیم لوگوں کو نکالنا شروع کر دیا۔ 'پورٹ سید فائر اسٹیشن' اور 'حمریہ فائر اسٹیشن' سے بھی ٹیمیں بلائی گئیں۔

گلف اخبار کے مطابق آگ پر دو گھنٹے بعد قابو پایا جا سکا۔ اخبار نے مردہ خانے میں موجود ایک بھارتی سماجی کارکن نصیر وتناپلی کے حوالے سے بتایا کہ مرنے والوں میں کیرالہ کے ایک جوڑے سمیت چار بھارتی بھی شامل ہیں۔ انہوں نے کہا، "اب تک، ہم نے چار بھارتیوں کی شناخت کی ہے جن میں تمل ناڈو کے دو مرد اور کیرالہ کے ایک جوڑے کے علاوہ عمارت میں کام کرنے والے تین پاکستانی بھائی اور ایک نائجیرین خاتون بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

رپورٹ کے مطابق، وتنا پلی نے کہا کہ وہ دبئی پولیس، دبئی میں ہندوستانی قونصل خانہ، دیگر سفارتی مشنز اور ہلاک شدہ کے دوستوں اور رشتہ داروں کے ساتھ رابطہ کر رہے ہیں۔ 'دبئی سول ڈیفنس' کے ترجمان نے کہا کہ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ عمارت میں مناسب حفاظتی انتظامات نہیں تھے۔ ترجمان نے کہا کہ حکام آگ لگنے کی وجہ کی جامع تحقیقات کر رہے ہیں، تاکہ تفصیلی رپورٹ سامنے لائی جا سکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.