ETV Bharat / international

Three Eagles Die مردہ جانور کھانے سے تین عقاب کی موت - یونیورسٹی آف مینیسوٹا ریپٹر سینٹر

منیسوٹا کے ایک لینڈ فل میں غلط طریقے سے پھینکے گئے جانور کی لاش کو کھانے سے تین عقابوں کی موت ہو گئی۔

Etv Bharatمردہ جانوروں کے کھانے سے تین عقاب کی موت

author img

By

Published : Dec 12, 2022, 5:36 PM IST

انور گروو ہائٹس: منیاپولس اسٹار ٹریبیون نے رپورٹ کیا ہے کہ ریاستی اور وفاقی وائلڈ لائف حکام اس ماہ انور گروو ہائٹس کے مضافاتی علاقے منیاپولس میں پائن بینڈ لینڈ فل کے قریب مردہ عقاب پائے جانے کے بعد تحقیقات کر رہے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے منیسوٹا کے ایک لینڈ فل میں غلط طریقے سے پھینکے گئے مردہ جانوروں کو کھانے سے تین عقابوں کی موت ہو گئی ہے جبکہ یونیورسٹی آف منیسوٹا ریپٹر سینٹر میں دس پرندے انتہائی نگہداشت میں ہیں۔ مرکز کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر وکٹوریہ نے کہا کہ وہ پر امید ہیں کہ یہ پرندے صحتیاب ہو جائیں گے۔

وکٹوریہ نے کہا کہ جب عقاب پائے گئے تو ان میں سے کچھ میں بالکل حرکت نہیں تھے، ان کے منہ برف میں ڈھکے ہوئے تھے جس کی وجہ سے ریپٹر سینٹر کے کارکنوں کو معلوم نہیں تھا کہ یہ عقاب اب بھی زندہ ہیں۔ جانوروں کے ڈاکٹروں کو شبہ ہے کہ مرنے والے عقابوں نے ایک جانور کی لاش کا کچھ حصہ کھایا تھا جسے پینٹو باربیٹل کے ساتھ ایتھانائز کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں:

وکٹوریہ نے کہا کہ جن جانوروں کو کیمیائی طور euthanized کیا گیا ہے ان کو اس طرح سے ٹھکانے لگایا جانا چاہئے تھا کہ دوسرے جانوروں کو اس سے نقصان نہ ہو۔ دی ریپٹر سینٹر میں لائے گئے 11 عقابوں میں سے تین میں زہر پایا گیا ہے اور ایک عقاب جو برڈ فلو میں مبتلا تھا وہ مرگیا تھا۔ لینڈ فل کے قریب دو دیگر عقاب مردہ پائے گئے تھے۔ عقابوں کی دیکھ بھال کے لیے ایک فنڈ قائم کیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.