ETV Bharat / international

Texas Dairy Farm Fire ٹیکساس کے ڈیری فارم میں دھماکے سے اٹھارہ ہزار گائیں ہلاک - اینیمل ویلفیئر انسٹی ٹیوٹ

امریکی ریاست ٹیکساس میں ایک ڈیری فارم میں دھماکے سے آگ لگ گئی۔ ڈیری فارم میں لگنے والی آگ پر کئی گھنٹے کی جدوجہد کے بعد قابو پالیا گیا لیکن اس حادثے میں 18000 سے زیادہ گائیں ہلاک ہو گئیں۔ fire at Texas dairy farm

ٹیکساس کے ڈیری فارم میں دھماکے سے اٹھارہ ہزار گائیں ہلاک

author img

By

Published : Apr 15, 2023, 8:54 AM IST

ٹیکساس: امریکی ریاست ٹیکساس کے ایک ڈیری فارم میں دھماکے سے 18 ہزار گائیں ہلاک ہوگئیں۔ برطانوی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ڈِمِٹ ٹاؤن کے قریب قائم ایک ساؤتھ فورک ڈیری میں پیش آیا جہاں ہزاروں کی تعداد میں گائیں موجود تھیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق واشنگٹن ڈی سی میں قائم اینیمل ویلفیئر انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے بھی 18 ہزار گائیں کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ انتظامیہ کی جانب سے دھماکے کی وجوہات معلوم کرنے کی کوشش کی جارہی ہیں تاہم انتظامیہ کا خیال ہےکہ فارم میں موجود مشینری کی وجہ سے میتھین گیس سے آتشزدگی کی کیفیت پیدا ہوئی جس سے دھماکہ ہوا۔

انتظامیہ کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں کچھ گائیں زخمی بھی ہوئی ہیں اور کچھ کو بچا لیا گیا ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہےکہ اس حادثے کے نتیجے میں ایک شخص شدید زخمی ہوا جس کی حالت تشویشناک ہے اور اسے ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ آگ اتنی خوفناک تھی کہ آسمان پر سیاہ دھویں کے غبارے نظر آنے لگے۔ فائر بریگیڈ کی ٹیم نے کافی کوشش کے بعد آگ پر قابو پایا۔ اینیمل ویلفیئر انسٹی ٹیوٹ نے اطلاع دی ہے کہ گزشتہ ایک دہائی کے دوران تقریبا 6.5 ملین فارم جانوروں کی موت ہوئی ہیں جن میں زیادہ تر مرغے ہیں۔ زیادہ تر گائیں ہولسٹین اور جرسی گائیں تھیں۔ ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ دھماکہ کیسے شروع ہوا۔ تاہم خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ کچھ آلات میں خرابی کی وجہ سے ہو سکتا ہے۔ ٹیکساس کے فائر حکام آگ لگنے کی وجہ کی تحقیقات کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: نوئیڈا: گئو شالہ میں ایک درجن گائیں ہلاک

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.