غزہ: انٹرنیشنل فیڈریشن آف جرنلسٹس نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل فلسطین تنازع شروع ہونے کے دن 7 اکتوبر سے ابتک غزہ میں 16 صحافی ہلاک ہو چکے ہیں۔ ہلاک ہونے والے صحافیوں کی تعداد آئی ایف جے کی ویب سائٹ پر تحریری بیان کے ساتھ اپ ڈیٹ کی گئی۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ جاری جھڑپوں میں اب تک 16 صحافی مارے جا چکے ہیں اور متعدد صحافی زخمی اور لاپتہ ہیں۔
بیان میں کہا گیا کہ ایک صحافی اور فوٹو گرافر کی کوئی اطلاع نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: Cairo Peace Summit اسرائیل پر لگام لگا پائے گا قاہرہ امن اجلاس؟
آئی ایف جے نے فیلڈ میں کام کرنے والے صحافیوں سے بھی مطالبہ کیا کہ "ضروری احتیاط برتیں، حفاظتی سامان پہنیں اور فیلڈ میں نہ جائیں۔ اس سے قبل کے بیان میں کہا گیا تھا کہ اسرائیلی حملوں میں 13 صحافی مارے گئے۔ واضح رہے کہ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گوٹیرس نے ہفتہ کو کہا کہ فلسطین اسرائیل تنازع بڑھنے کی وجہ سے غزہ کی پٹی میں پیدا ہونے والے بحران کو ختم کرنے کے لیے اقدامات کرنے کا وقت آ گیا ہے۔ گوٹیرس نے قاہرہ امن سربراہی اجلاس میں کہا، ’’جنگ بندی کی کارروائی کا وقت آ گیا ہے۔ اس خوفناک ڈراؤنے خواب کو ختم کرنے کے لیے اقدامات کریں۔ "فلسطین اور اسرائیلی سرزمین میں ہماری دنیا کے بچوں کے خوابوں کے قابل مستقبل کی تعمیر کے لیے کارروائی کریں۔" انہوں نے فوری جنگ بندی اور تمام یرغمالیوں کی رہائی کا بھی مطالبہ کیا اور تنازع کے لئے دو ریاستی حل کی ضرورت کا اعادہ کیا۔
یو این آئی