ETV Bharat / international

Serbia School Firing سربیا کے اسکول میں فائرنگ سے آٹھ بچے اور سکیورٹی گارڈ ہلاک

سربیا کے دارالحکومت بلگراد کے اسکول میں 14 سالہ طالب علم کی فائرنگ سے 8 بچوں اور ایک سکیورٹی گارڈ کو ہلاک کردیا۔ پولیس نے بتایا کہ فائرنگ کرنے والا بچہ ساتویں جماعت کا طالب علم ہے جسے گرفتار کر لیا گیا ہے۔

author img

By

Published : May 3, 2023, 4:29 PM IST

14 years old boy kills 8 children guard at school in Serbia
سربیا کے اسکول میں فائرنگ سے آٹھ بچے اور سکیورٹی گارڈ ہلاک

سربیا کے دارالحکومت بلگراد میں فائرنگ کا واقعہ سامنے آیا ہے۔ حکام نے بتایا کہ اسکول میں فائرنگ سے آٹھ بچے اور ایک سیکیورٹی گارڈ ہلاک ہو گئے ہیں۔فائرنگ کرنے والا ایک 14 سالہ ساتویں جماعت کا طالب علم ہے۔ انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ وسطی بلگراد میں پولیس کو بدھ کو صبح 8:40 بجے ولادیسلاو ربنیکر اسکول میں فائرنگ کے بارے میں کال موصول ہوئی۔ فائرنگ کرنے والے نوجوان نے اپنے والد کی بندوق سے دیگر طلباء اور اسکول گارڈ پر کئی گولیاں چلائیں۔ وزارت داخلہ کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ فائرنگ سے آٹھ بچے اور ایک سکیورٹی گارڈ ہلاک ہوگئے ہیں۔ ساتھ ہی ایک ٹیچر سمیت چھ بچوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ جس میں سے کم از کم ایک کی حالت تشویشناک ہے اور اس کی ہسپتال میں سرجری ہو رہی ہے۔

ریاستہائے متحدہ کے برعکس سربیا اور بلقان کے وسیع علاقے میں بڑے پیمانے پر فائرنگ کے واقعات انتہائی نایاب ہیں۔ حالیہ برسوں میں اسکولوں میں ایسی کوئی اطلاع نہیں دی گئی۔ آخری مرتبہ ایسی فائرنگ میں 2013 میں وسطی سربیا کے ایک گاؤں میں ہوئی تھی جس نے 13 افراد کو ہلاک کر دیا تھا۔ تاہم ماہرین نے متعدد دفعہ خبردار کیا ہے کہ 1990 کی دہائی کی جنگوں کے بعد ملک میں ہتھیاروں بچے ہوئے ہیں۔ اور وہ یہ بھی نوٹ کرتے ہیں کہ تنازعات سے پیدا ہونے والی دہائیوں سے جاری عدم استحکام کے ساتھ ساتھ جاری معاشی مشکلات بھی اس طرح کے غصے کو جنم دے سکتی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.