ETV Bharat / international

ہمارے پاس امن کا بہترین موقع ہے، اسے کھونا نہیں چاہیے: اسرائیلی وزیر دفاع - اسرائیل اور فلسطین کے درمیان جاری جنگ

گزشتہ 11 روز سے اسرائیل اور فلسطین کے درمیان جاری جنگ کو عالمی دباؤ اور دنیا کی کم ہوتی حمایت کے بعد جنگ بندی کا اعلان کرنے والے ملک اسرائیل نے کہا ہے کہ اسرائیل کے پاس امن کا بہترین موقع ہے، اسے کھونا نہیں چاہیے۔ یہ بات میڈیا کے ذرائع نے بتائی ہے۔

ہمارے پاس امن کا بہترین موقع ہے، اسے کھونا نہیں چاہیے:اسرائیلی وزیر دفاع

author img

By

Published : May 22, 2021, 11:07 AM IST

اسرائیلی وزیر دفاع بینی گینٹز نے کہا ہے کہ اسرائیل کے پاس امن کا بہترین موقع ہے، اسے کھونا نہیں چاہیے۔ اسرائیلی وزیر دفاع نے وزیراعظم نیتن یاھو کے ہمراہ ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ اسرائیل امن چاہتا ہے مگر ملک کی سلامتی ہرچیز پرمقدم ہے۔ اسرائیلی وزیر دفاع بینی گینٹز نے کہا کہ غزہ میں فوجی آپریشن امن عمل کی بنیاد بننا چاہیے اور بار بار کی جنگ کو روکنے کا ذریعہ ہونا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ غزہ کی پٹی کو بنیادی ڈھانچے، تعلیم اور صحت کے شعبوں میں ترقی کرنا ہوگی۔
پریس کانفرنس کے دوران نیتن یاہو نے غزہ میں حماس کے بنیادی ڈھانچے اور 100 کلو میٹر سرنگوں کی تباہی کا بھی دعویٰ کیا۔
اسرائیلی وزیر اعظم بنیامن نیتن یاھو نے غزہ میں فوجی کارروائیوں کے بارے میں میڈیا کی تنقیدوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کو بین الاقوامی حمایت حاصل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیلی کارروائیوں کے بارے میں امریکی صدر جو بائیڈن سے 6 بار بات کی۔ نیتن یاہو نے کہا کہ اسرائیل نے غزہ میں حماس کی سرنگوں کو نشانہ بنایا تھا، حماس نے ان سرنگوں کی تعمیر میں بہت زیادہ پیسہ خرچ کیا تھا اور کئی سال صرف کیے تھے۔ ہم نے حماس کی کئی سال کی محنت ضائع کرکے اسے ماضی میں دھکیل دیا ہے۔
واضح رہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نے جمعہ کے روز ایک بیان میں غزہ کی پٹی میں جاری فوجی کارروائیاں روکنے کا اعلان کیا تھا۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے حماس کی صلاحیتوں کو ختم کرنے اور حماس کو ماضی میں دھکیلنے کا دعویٰ کیا۔
خیال رہے کہ غزہ پٹی پر اسرائیلی فوج کی 11 روز تک جاری رہنے والی کارروائی کے بعد جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب فریقین نے جنگ بندی پر اتفاق کیا ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.