ٹاٹا گروپ اور سنگاپور ایئر لائنز کی مشترکہ کمپنی وستارا 20 جنوری 2021 سے دہلی اور شارجہ کے درمیان روزانہ براہ راست پروازیں شروع کرے گی۔
دبئی کے بعد شارجہ متحدہ عرب امارات میں وستارا کی دوسری منزل ہوگی۔
کمپنی نے آج کہا کہ وہ اس راستے پر ایئربس اے 320 نیو طیارے چلائے گی۔
مزید پڑھیں:'ستمبر 2021 تک 13.5 فیصد ہوسکتی ہے بینکوں کا این پی اے'
وستارا کے سی ای او لیسلی تھنگ نے بتایا کہ بھارت اور متحدہ عرب امارات کے درمیان ہوائی سفر کے لئے طلب بہت زیادہ ہے۔ ہم مسافروں کو بہترین سفر کا تجربہ کرانے کے لئے پرعزم ہیں۔
اس روٹ پر سفر کے لئے ٹکٹ کمپنی کی ویب سائٹ اور موبائل ایپ کے ساتھ ساتھ ٹریول ایجنٹوں کے ذریعے بھی بک کی جاسکتی ہے۔