ETV Bharat / international

امریکہ نے سوڈان کو دہشت گردی کے معاون ممالک کی فہرست سے ہٹایا

امریکہ نے سوڈان کو ان ممالک کی فہرست سے نکال دیا ہے جو دہشت گردوں کی مدد کرنے کے الزام میں بلیک لسٹ ہیں۔

author img

By

Published : Dec 15, 2020, 11:56 AM IST

US removes Sudan from black list
US removes Sudan from black list

خرطوم: امریکہ سوڈان کو دہشت گردوں کی مدد کرنے کے الزام میں بلیک لسٹ ممالک کی فہرست سے باضابطہ ہٹانے کا اعلان کیا۔ خبر رساں ایجنسی سنہوا کے مطابق 45 دن تک جاری رہنے والا نوٹیفکیشن کی میعاد ختم ہو گیا ہے اور امریکی وزیر خارجہ نے سوڈان کو دہشت گردوں کی مدد کرنے والے ممالک کی فہرست سے نکالنے کے لیے ایک نوٹیفکیشن پر دستخط کیے ہیں۔

غور طلب ہے کہ امریکہ نے سوڈان کے ساتھ تعلقات میں یہ بنیادی تبدیلی سوڈان کا اسرئیل کو تسلیم کرنے کے فوراً بعد سامنے آیا ہے۔ امریکہ کے اس فیصلے سے سیاسی بحران کا شکار اور معاشی مشکلات میں گھرے سوڈان کے لیے امداد کی حصولی اور غیر ملکی سرمایہ کاری کے لیے راستے کھلیں گی'۔

واضح رہے کہ 23 اکتوبر کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا تھا کہ افریقی ملک تنزانیہ اور کینیا میں سنہ 1998 میں امریکی سفارت خانوں کے بم دھماکوں کے متاثرین کے لیے 335 ملین ڈالر مصالحت کی رقم جمع کرنے کے بعد سوڈان کو دہشت گرد ممالک کی فہرست سے نکال دیا جائے گا۔

سوڈان پر سنہ 1993 سے دہشت گردی کو فروغ دینے کا الزام تھا۔ مذکورہ فہرست میں دیگر تین ممالک ایران، شمالی کوریا اور شام اب بھی شامل ہے۔

بلیک لسٹ میں ہونے کی وجہ سے سوڈان کومتعدد پابندیوں کا سامنا کرنا پڑا۔ خصوصاً دفاعی ساز و سامان کی خرید و فروخت اور امریکی غیر ملکی امداد کی پر پابندی شامل ہے'۔

کیا ہے پورا معاملہ

7 اگست سنہ 1998 کو تنزانیہ کے دارالسلام اور کینیا کے نوربی میں امریکی سفارت خانوں پر بیک وقت بم دھماکوں میں کم از کم 224 افراد ہلاک ہوگئے۔ اس حملے نے سب سے پہلے عالمی برادری کی توجہ القاعدہ کی طرف مبذول کروائی اور ایف بی آئی نے اسامہ بن لادن کو اپنے 10 انتہائی مطلوب مفروروں کی فہرست میں شامل کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.