سعودی عرب میں کورونا وائرس (کووڈ۔19) کے 2692 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ نئے کووڈ۔19 کے کیسیز آنے کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 237،803 ہوگئی ہے۔
وزارت صحت نے ایک ٹوئٹ کے ذریعہ بتایا کہ 'گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے 40 اموات ہوئیں، جس سے وبائی اموات سے ہلاک شدگان مجموعی تعداد 2،283 ہوگئی'۔
وزارت صحت کے ترجمان محمد عبدالعالی نے یومیہ کی پریس بریفنگ میں بتایا کہ 'ان دنوں سعودی عرب میں کورونا کیسز کی تعداد پر بتدریج قابو پایا جارہا ہے'۔
وزارت نے بتایا کہ 'کورونا سے 7،718 نئے مریضوں کی شفایابی کے ساتھ ہی صحت مند مریضوں کی مجموعی تعداد 177،560 ہوگئی ہے'۔
مزید پڑھیں: حج کب اور کیوں منسوخ و محدود ہوا؟
سعودی عرب میں 57،960 فعال کیسز ہیں جن میں سے 2،230 مریضوں کا آئی سی یو میں علاج کیا جارہا ہے۔