ETV Bharat / international

متحدہ عرب امارات: کورونا مریض کی پہچان کے لیے پالتو کتوں کا استعمال - k9 police

اس سلسلے میں کتوں کے ذریعہ کورونا سے متاثرہ شخص کی شناخت کے بعد اسپتال منتقل کرکے مناسب علاج کیا جارہا ہے۔

uae to use sniffer dogs to detect covid-19 cases in crowd
مناسب علاج
author img

By

Published : Jul 9, 2020, 7:59 AM IST

متحدہ عرب امارات میں کورونا وائرس کا پتہ لگانے کے لیے اب پالتو کتوں کا استعمال کیا جارہا ہے۔

اس عمل کا آغاز وہاں کے پالتو کتوں کی ایک تنظیم کی جانب سے شروع کیا گیا۔ یہ پالتو کتے کسی بھی شخص کے بار بار چھیکنے پر بھوکنا شروع کردیں گے۔ جس سے حکام کو پتہ چل جائے گا کہ اس شخص میں کورونا کی علامات ہوسکتی ہیں۔

مقامی حکام ان کتوں کے ساتھ بازاروں، سرکاری دفاتر اور بھیڑبھاڑ والے علاقوں کا دورہ کر رہے ہیں۔ اس دوران کتوں کو بھی ساتھ لے جایا جارہا ہے۔

اطلاعات کے مطابق وزارت داخلہ نے 'کے نائن پولیس' کتوں کے بارے میں حتمی فیصلہ لے لیا ہے۔ جنہیں اب کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے میں مدد کے لئے استعمال کیا جائے گا۔

ایک مقامی رہنما کا کہنا ہے کہ 'تجربات سے ملنے والے اعدادوشمار سے پتہ چلتا ہے کہ کورونا کے کیسز کا جلد پتہ لگانے، بڑی تعداد میں ہجوم سے نمٹنے اور ہوائی اڈوں اور دیگر مقامات کو محفوظ بنانے میں ان کتوں سے مدد ملے گی'۔

وزارت صحت کے ذرائع کے مطابق 'متحدہ عرب امارات نے اس کے تجرباتی مرحلے کو مکمل کرلیا ہے اور اس طریقہ کار کو متحدہ عرب امارات کے پولیس جنرل کمانڈرز، وزارت صحت، کمیونٹی ڈویولپمنٹ اور فیڈرل کسٹم اتھارٹی میں روبہ عمل لایا جائے گا'۔

بتایا جارہا ہے کہ اس سے قبل وزارت داخلہ نے تپ دق اور ملیریا جیسی دیگر متعدی بیماریوں سے نمٹنے کے پیش نظر کتوں کا استعمال کرنے کا فیصلہ لیا تھا۔

مزید پڑھیں: سیاحوں کے لئے دبئی نے کھولے دروازے

ایک رپورٹ میں کہا گیا کہ وزارت نے متعدد ورکشاپس کا انعقاد بھی کیا اور دوسرے ممالک اور ماہرین کے ساتھ کورونا کے معاملات کا پتہ لگانے میں کتوں کے استعمال سے متعلق تبادلہ خیال بھی کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.