امریکی فوجی اہلکار نے ایک بیان میں کہا ہے کہ 'اس حادثے کی وجہ کی تفتیش جاری ہے البتہ ابتدائی رپورٹ میں اس بات کی طرف اشارہ نہیں ہے کہ یہ حادثہ دشمن کی جانب سے کسی حملے کے سبب ہوا ہے'۔
فوج کے مختصر بیان میں ہلاک شدگان کے سلسلے میں کوئی تٖفصیل نہیں دی گئی ہے۔صرف اتنا کہا گیا ہے کہ امریکی دفاعی محکمے کے مطابق،کارروائی میں مارے گئے فوج کے جوانوں کے ناموں کی تٖفصیل ان کے گھروالوں کومطلع کرنےکے 24گھنٹے بعد تک روکی جارہی ہے۔
اسی دوران افغان حکومت اور اتحاد سے لڑنے والے طالبان عسکریت پسند گروپ نے دعوی کیا ہے کہ باغیوں کے جنگجوؤں نے مشرقی صوبہ لوگر میں ایک چنوک ہیلی کاپٹر پرحملہ کیا تھا۔
طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ٹویٹر پر لکھا ہے کہ امریکی ہیلی کاپٹر نے لوگر کے ضلع چرخ کے علاقے پانگرام میں شدت پسندوں کے ٹھکانے پرحملہ کرنے کی کوشش کی تھی۔
اکتوبر 2017 میں ، لوگر میں اتحادی ہیلی کاپٹر گرنے کے نتیجے میں ایک امریکی اہلکار ہلاک اور چھ امریکی فوجی زخمی ہوگئے تھے۔