عراقی مشترکہ آپریشن کمانڈ نے بیان جاری کرکے کہا کہ 'ایک معاملے میں 29 ویں بریگیڈ کے بریگیڈیئر جنرل احمد ال لامی کی ہیت علاقے میں آئی ایس شدت پسندوں کا تعاقب کرنے کے دوران موت ہوگئی'۔
انھوں نے بتایا ہے کہ 'آئی ایس کے شدت پسند ہیت میں فوج کی چوکی پر حملہ کرکے فرار ہورہے تھے تبھی ال لامی ان عسکریت پسندوں کو پکڑنے کے لئے ان کے پیچھے گئے'۔
آپریشن کمانڈ کے مطابق 'عسکریت پسندوں کے حملے میں ایک افسرکی موت اور دو فوجی زخمی ہوگئے'۔
ایک دیگر حملے میں شدت پسندوں نے عراق۔ سعودی عرب سرحد پر ارار کراسنگ میں عراقی سرحدی گارڈ پیٹرول پر گولی باری کی جس میں ایک گارڈ کی موت اور چار دیگر زخمی ہوگئے۔
واضح رہے کہ ہشام الہاشمی کو بھی ایک حملے میں اسی طرح ہلاک کیا گیا۔
ہشام الہاشمی عراق کے ٹی وی چینلز کا بہت معرف چہرہ تھے۔ وہ سکوریٹی معاملات کے بھی ایکسپرٹ تھے۔ انہیں سرکاری عہدیداروں، صحافیوں اور تحقیق کاروں کی جانب سے ٹی وی چینلز پر رائے زنی کے لیے مدعو کیا جاتا تھا۔
- مزید پڑھیں: عراق میں لاک ڈاؤن سے کمہار بےروزگار
عراق کے تجزیہ کار، جو داعش اور دیگر عسکریت پسند تنظیموں کے معاملات پر عبور رکھتے تھے انہیں پیر کو دارالحکومت بغداد میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔