ETV Bharat / international

یمن میں سیلاب سے دو بچوں کی موت - المسدر نیوز ویب سائٹ

یمن میں گزشتہ 24 گھنٹوں سے لگاتار ہونے والی موسلادھار بارش اور سیلاب سے دو بچوں کی موت ہو گئی ہے۔ یہ اطلاع مقامی میڈیا نے دی ہے۔

Two children die in Yemen floods
یمن میں سیلاب سے دو بچوں کی موت
author img

By

Published : May 5, 2020, 11:27 AM IST

المسدر نیوز ویب سائٹ کے مطابق صوبہ اب کے ضلع السیانی میں ایک نو سالہ لڑکی سیلاب میں بہہ گئی، جبکہ ایک 14 سالہ لڑکی بھیڑ کو چراتے ہوئے سیلاب میں ڈوب گئی۔

موسلادھار بارش اور سیلاب سے دو اضلاع کے کئی گاؤں کو نقصان پہنچا ہے۔ مقامی صحت کے حکام کے مطابق گزشتہ دو ہفتوں میں مارب اور ثناء صوبوں میں سیلاب سے پانچ بچوں سمیت کم از کم سات افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

یمن میں اقوام متحدہ کے دفتر کے مطابق اپریل کے وسط تک 13 صوبوں میں 21240 خاندان سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں۔

دریں اثنا یمن میں پیر کو كووڈ-19 کے دو نئے کیسز آنے سے کل مصدقہ کیسز کی تعداد 12 ہو گئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.