ETV Bharat / international

ترکی اور الجزائر کے درمیان بحری نیویگیشن معاہدے کی منظوری - news of algeria

ونوں ممالک کے مابین مسافروں کی آمدورفت اور تجارتی حجم میں اضافے سے متعلق معاہدے پر 25 مئی 1998 کو دستخط کیے گئے لیکن الجزائر کی حکومت نے اسے آج تک منظور نہیں کیا تھا۔

Turkey
Turkey
author img

By

Published : Jun 4, 2021, 7:52 PM IST

افریقی ملک الجزائر (Algeria) کے صدر عبد المجید تے بون نے اپنے ملک اور ترکی کے مابین مسافروں اور تجارتی سامان کی آمدورفت کو آسان بنانے کے لئے بحری نیویگیشن معاہدے کی منظوری دے دی۔

ترکی میڈیا رپورٹ کے مطابق عبدالمجید تے بون کے دستخط شدہ صدارتی فرمان کو کل سرکاری گزٹ میں شائع کیا گیا تھا۔ طے پانے والے معاہدے کی رو سے دونوں ممالک کے درمیان جہازوں کی تعمیر اور مرمت کے ساتھ ساتھ بندرگاہ کی تعمیر میں بھی تکنیکی تعاون کیا جائے گا۔

اگرچہ دونوں ممالک کے مابین مسافروں کی آمدورفت اور تجارتی حجم میں اضافے سے متعلق معاہدے پر 25 مئی 1998 کو دستخط کیے گئے لیکن الجزائر کی حکومت نے اسے آج تک منظور نہیں کیا تھا۔

واضح رہے کہ ترکی اور الجیریا کے مابین تجارتی حجم 3.5 سے 4.2 بلین ڈالر کے درمیان ہے، دونوں ممالک کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ وہ اس رقم کو 5 ارب ڈالر تک بڑھانا چاہتے ہیں۔

بدھ کے روز فرانسیسی جریدے لی پوائنٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے صدرتے بون نے کہا کہ ان کے ملک کے ترکی کے ساتھ بہترین تعلقات قائم ہیں اور ترکی نے بغیر کسی سیاسی مطالبے کے بدلے تقریبا 5 5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.