عراقی فوج نے یہ اطلاع دی ہے۔ آرمی جوائنٹ آپریشنز کمانڈ کے میڈیا آفس نے بتایا کہ یہ راکٹ جمعرات کی رات دیر گئے مغربی بغداد کے علاقے ال بیجیہ سے فائر کیے گئے تھے۔ راکٹ خالی میدان میں گرنے سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔
فوج نے بتایا کہ یہ حملہ رات میں ہوا دوسرا حملہ ہے۔ اس سے قبل ساؤتھ گرین زون میں الڈور ہائی وے کی جانب سے ایک راکٹ فائر کیا گیا تھا، لیکن وہ اپنے ہدف تک پہنچنے میں ناکام رہا اور البیجیہ میں گر گیا۔ اس واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔
ابھی تک کسی گروپ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے لیکن پورےعراق اور بغداد میں گرین زون میں امریکی فوجی ٹھکانوں کو ہدف بناکر مسلسل مورٹار اور راکٹ داغے جارہے ہیں۔
امریکی ڈرون حملے میں 3 جنوری کو سابق ایرانی فوجی کمانڈر قاسم سلیمانی اورعراقی نیم فوجی دستے کے نائب سربراہ ابو مہدی المہندس کی ہلاکت کے بعد سے ہی عراق اور امریکہ تعلقات کشیدہ ہوگئے ہیں۔