ETV Bharat / international

بغداد: بم دھماکے میں تین افراد ہلاک

الکاظمیہ شہر میں اہل تشیع کے دو ممتاز ائمہ امام موسیٰ بن جعفر اور ان کے پوتے محمد الجواد کے مزارات ہیں۔

bomb blast
bomb blast
author img

By

Published : Jun 4, 2021, 7:38 PM IST

عراق کے دارالحکومت بغداد کے شمال میں الکاظمیہ کے علاقے میں بم دھماکہ ہوا ہے جس میں 3 افراد ہلاک اور 20 شہری زخمی ہوئے ہیں۔ عراقی سیکیورٹی میڈیا سیل نے بتایا کہ خصوصی ٹیمیں دھماکے کی نوعیت کے تعین کے لیے تحقیقات کر رہی ہیں۔

ایک سکیورٹی ذرائع نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ بغداد کے کاظمیہ کے علاقے میں واقع ایک مارکیٹ کے ایک ریسٹورنٹ میں گیس سلنڈر پھٹا، جس سے دو شہری ہلاک اور 16 زخمی ہوگئے۔

الکاظمیہ شہر میں اہل تشیع کے دو ممتاز آئمہ امام موسیٰ بن جعفر اور ان کے پوتے محمد الجواد کے مزارات ہیں۔ یہ دونوں بزرگ حضرت محمدﷺ کے خاندان سے تعلق رکھتے ہیں۔ اس علاقے کو عراق کا سب سے مضبوط قلعہ قرار دیا جاتا ہے۔

اس شہر میں مقامی اور غیر ملکی زائرین کا ہجوم رہتا ہے۔ مذہبی مزارات پر حاضری دینے کے علاوہ لوگ یہاں پر خریداری کے لیے بھی آتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.