شام میں روس کی کووڈ -19 ویکسین اسپوتنک-وی کی پروڈکشن شروع کرنے کے لیے شام کی حکومت اور روس کے درمیان جلد ہی بات چیت ہو گی۔
شام کے وزیر صنعت زیاد صباغ نے یہ اطلاع دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’’ اگلے دو دنوں کے اندر روس اور شام ملک میں روسی ویکسین کی پروڈکشن شروع کرنے کے تعلق سے بات کریں گے۔ یہ پیشکش روس نے کی ہے ‘‘۔
یہ بھی پڑھیں:Syria: یو اے ای کے وزیر خارجہ کی بشارالاسد سے ملاقات
زیاد صباغ نے بتایا کہ دونوں ممالک نے تنظیم کے مسائل کے حل کے لیے ایک مشترکہ کمیشن قائم کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ شام میں روسی ویکسین کے استعمال کا کافی اثر نظر آرہا ہے۔
(یو این آئی)