عراق انسانی حقوق ادارے نے اس کی اطلاع دی ۔انسانی حقوق کی ادارے نے ٹویٹ کر کے کہا،''تحریر اور خلانی ا سكواير کے درمیان چھ مظاہرین کی موت ہوئی۔''
ادارے کے مطابق پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے آنسو گیس کے گولے اور گولیوں کااستعمال کیا۔ واضح رہے کہ عراق میں اکتوبر سے حکومت کو برخاست کرنے، بدعنوانی پر قابو پانے، اقتصادی اصلاحت اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے جیسے کئی مطالبات کے سلسلے میں مظاہرین احتجاج کر رہے ہیں۔
تشدد مد نظر رکھتےہوئے عراقی حکومت نے بغداد سمیت دیگر شہروں میں کرفیو نافذ کر دیا تھا اور انٹرنیٹ سروس کو بھی ٹھپ کر دیا تھا۔
اس درمیان عراق کے صدر برہم صالح نے گزشتہ 31 اکتوبر کو اعلان کیا تھا کہ وزیر اعظم عادل عبدلمہدی استعفی دینے کے لئے تیار ہیں۔
اقوام متحدہ میں انسانی حقوق کے ہائی کمشنر کے دفتر کے مطابق عراق میں یکم اکتوبر سے لے کر اب تک تشدد میں 270 سے زیادہ لوگوں کی موت ہوئی ہے ۔