ETV Bharat / international

شیخ صباح الخالد الصباح کویت کے دوبارہ وزیراعظم مقرر - یہ ملک شدید معاشی بحران سے دوچار ہے

کویت کے امیر شیخ نواف الاحمد الصباح نے شیخ صباح الخالد الصباح کو دوبارہ ملک کا وزیراعظم مقرر کر دیا ہے اور انھیں نئی حکومت تشکیل دینے کی ذمہ داری سونپی ہے۔

sheikh sabah al khalid al sabah has been re appointed prime minister of kuwait
شیخ صباح الخالد الصباح کویت کے دوبارہ وزیراعظم مقرر
author img

By

Published : Jan 24, 2021, 7:43 PM IST

شیخ صباح الخالد الصباح کو کویت کا دوبارہ وزیراعظم مقرر کر دیا گیا ہے اور نئی حکومت بنانے کی دعوت دی گئی ہے۔

کویت کے امیر شیخ نواف الاحمد الصباح نے شیخ صباح کو ہدایت کی ہے کہ وہ کابینہ کے نئے ارکان کے نام پیش کریں تاکہ ان کی منظوری دی جاسکے۔

sheikh sabah al khalid al sabah has been re appointed prime minister of kuwait
شیخ صباح الخالد الصباح

خیال رہے کہ گذشتہ ہفتے کویت کے وزیراعظم صباح خالد الحمد الصباح نے اپنی حکومت کا استعفیٰ ریاست کے حکمران امیر شیخ نواف الاحمد الجبار الصباح کو پیش کیا تھا۔

وزیراعظم شیخ صباح سے سوال جواب کے لیے قرارداد پارلیمان کے تین ارکان نے پیش کی تھی اور پارلیمان کے نصف سے زیادہ ارکان نے اس کی حمایت کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: مسجد نبوی کے امام کا سعودی جیل میں انتقال

واضح رہے کہ کویت میں گذشتہ برس منعقدہ عام انتخابات میں 50 ارکان پر مشتمل نئی قومی اسمبلی میں حزب اختلاف کی نشستوں کی تعداد بڑھ گئی تھی جبکہ سابقہ اسمبلی کے دو تہائی ارکان اپنی نشستیں ہار گئے تھے۔

کویت کے وزیر اعظم صباح خالد الحمد الصباح سے پوچھ گچھ کی تحریک سن 2019 کے آخر سے ہی شروع ہوئی تھی اور تین اراکین پارلیمنٹ نے 5 جنوری کو قومی اسمبلی کے پہلے باقاعدہ اجلاس میں اپنا استعفیٰ پیش کیا تھا۔

خیال رہے کہ یہ ملک شدید معاشی بحران سے دوچار ہے۔

کویت خلیجی خطے میں پہلا ملک ہے جس نے سنہ 1963 میں آل مرد پارلیمنٹ کا قیام عمل میں لایا تھا۔ موجودہ پارلیمنٹ کا انتخاب دسمبر میں ہوا تھا۔ اصل طاقت حکمران الصباح خاندان اور امیر کے ہاتھ میں ہے جو حکومت کو مقرر کرتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.