ETV Bharat / international

سعودی عرب: ڈھائی لاکھ گھریلو زائرین کو عمرہ کی اجازت

حج اور عمرہ کے لیے نیشنل کمیٹی کے رکن ہانی العمری نے بتایا کہ زائرین کو مدینہ میں مسجد نبوی میں بھی جانے کی اجازت دی جائے گی۔

author img

By

Published : Oct 15, 2020, 2:05 PM IST

سعودی عرب کی وزارت حج وعمرہ نے منگل کو اعلان کیا ہے کہ دوسرے مرحلے میں دھیرے دھیرے ڈھائی لاکھ گھریلو زائرین کو عمرہ کرنے کی اجازت دے گا۔

گلف نیوز نے بتایا ہےکہ 18 اکتوبر کو عمرہ کا دوسرا مرحلہ شروع ہوگا جبکہ تیسرے مرحلے میں غیرملکی زائرین کو یکم نومبر سے سفر کرنے کی اجازت دی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ بیرون ممالک سے آنےوالے زائرین کے کوٹے کا بھی بعد میں اعلان کیا جائے گا۔

ایک بیان میں انہوں نے بتایا کہ جو زائرین عمرہ کرنا چاہتے ہیں انہیں اجازت حاصل کرنے کے لیے 'اعتمرناایپ' کے ذریعہ سے خود کو رجسٹرد کرنا ہوگا۔ بیرون ممالک سے آنے والے زائرین کو یکم نومبر سے عمرہ کرنے کی اجازت دی جائے گی۔

مزید پڑھیں: سعودی عرب: آج سے عمرہ کی اجازت

حج اور عمرہ کے لیے نیشنل کمیٹی کے رکن ہانی العمری نے بتایا کہ زائرین کو مدینہ میں مسجد نبوی میں بھی جانے کی اجازت دی جائے گی۔

واضح رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو کم کرنے دنیا بھر کی کم وبیش دو سو سے بھی زائد ممالک نے ملک گیر لاک ڈاؤن نافذ کر دیا تھا، حتیٰ کہ رواں برس مناسک حج کو بھی محدود پیمانے پر ادا کرنے کی اجزات دی تھی، لیکن بینالاقوامی سفر پر پابندی عائد تھی۔ اب سعودی حکمراں نے عمرہ کی اجزات دی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.