رکن ھانی علی العمیری نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ اس مقصد کے لیے غیر ملکی معتمرین کے استقبال کے ساتھ ساتھ مسجد حرام میں نمازوں کی ادائیگی کا شیڈول ترتیب دینے کے لیے 500 عمرہ کمپنیاں معتمرین کے خیر مقدم کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔
عمرہ سیزن سے استفادہ کرنے کے لیے صحت اور سلامتی سے متعلق قواعد وضوابط کی پیروی کو یقینی بنایا جائے گا تاکہ بیرون ملک سے عمرہ کی غرض سے مملکت آنے والے کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگوانے والے اللہ کے مہمان سکون اور حفاظت سے عبادت کرسکیں۔