سرکاری پریس ایجنسی ایس پی اے نے بتایا کہ ملک کی سکیورٹی کے خلاف ایک نیا دہشت گرد گروپ سرگرم ہوا تھا جسے ختم کردیا گیا۔
سعودی سکیورٹی ترجمان کے مطابق مشرقی علاقے قطیف میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 8 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ وہ ریاست میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف کاروائی کے دوران سیکورٹی فورسز نے قطیف کے رہائشی اپارٹمنٹ کو گھیرے میں لے کر دہشت گردوں سے ہتھیار پھینکنے کا مطالبہ کیا، جس پر دہشت گردوں نے فائرنگ کر دی، جوابی کارروائی میں حملہ آور مارے گئے۔
سعودی حکام کے مطابق کاروائی میں کسی سیکورٹی اہل کار یا شہری زخمی نہیں ہوا۔