ETV Bharat / international

ایف بی آئی سے جھوٹ بولنے پر سعودی شہری کو 12 سال کی قید - سعودی شہری کو 12 سال قید

امریکہ کی ایک عدالت نے فیڈرل بیورو آف انویسٹیگیشن سے جھوٹ بولنے کے معاملے میں سعودی عرب کے ایک شہری کو 12سال کی قید کی سزا سنائی ہے۔

سعودی شہری کو قید
author img

By

Published : Oct 4, 2019, 10:41 AM IST

نائف عبدالعزیز ایم الفلاج (35) نے افسران سے پوچھ گچھ کے دوران افغانستان میں القاعدہ کی جانب سے چلائی جانے والی ٹریننگ کیمپ میں حصہ لینے کے معاملے میں جھوٹ بولا تھا۔

محکمہ انصاف نے جمعرات کو ایک بیان جاری کرکے یہ اطلاع دی۔ بیان میں کہا گیا،’سعودی عرب کے شہری اور امریکہ میں آکہوم کے ویدرفورڈ میں رہ چکے نائف عبدالعزیز ایم الفلاج (35)کو 151 ماہ قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ سنہ 2000 کے بعد افغانستان میں القاعدہ کی جانب سے چلنے والے ٹریننگ کیمپ میں شریک ہونے کے سلسلے میں جھوٹ بولنے کے معاملے میں الفلاج کو یہ سزا سنائی گئی‘۔

محکمہ انصاف کے بیان کے مطابق امریکی فوج کے مطابق افغانستان کی ایک میدانِ جنگ سے حاصل القاعدہ کی ایک درخواست پر الفلاج کی انگلیوں کے نشان ملنے کے بعد اس کی شناخت ممکن ہوئی۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.