ETV Bharat / international

Saudi airstrikes in Sanaa: صنعا میں حوثیوں کے زیر کنٹرول علاقے پر سعودی عرب کا حملہ - یمنی دارالحکومت صنعا پر حملہ

اتحاد نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس کے فضائی حملوں میں حوثیوں کی جانب سے بم سے لدے ڈرونز کو چلانے کے لیے استعمال کیے جانے والے فوجی ٹرانسپورٹ کیمپ کے چار اسٹور کو تباہ کر دیا گیا۔

Saudi airstrikes hit Houthi-controlled camp in Sanaa

author img

By

Published : Jan 3, 2022, 2:25 PM IST

Updated : Jan 3, 2022, 3:54 PM IST

سعودی عرب کی قیادت میں عرب اتحاد نے یمنی دارالحکومت صنعا میں حوثیوں کے زیر کنٹرول فوجی کیمپ پر فضائی حملہ (airstrikes hit Houthi-controlled camp in Sanaa) کیا۔

یہ اطلاع نیوز ایجنسی صبا نے دی۔ سنہوا نیوز ایجنسی نے رپورٹ کیا کہ اتوار کے روز صنعا کے مغربی حصے میں کیمپ پر فضائی حملے (Airstrikes on a camp west of Sanaa) کیے گئے اور ایمبولینسوں کو جائے وقوعہ کی طرف بھاگتے ہوئے دیکھا گیا۔

حوثی میڈیا نے مزید تفصیلات بتائے بغیر کہا کہ فضائی حملوں میں شہریوں کے گھروں اور املاک کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

دریں اثنا، اتحاد نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس کے فضائی حملوں میں حوثیوں کی جانب سے بم سے لدے ڈرونز کو چلانے کے لیے استعمال کیے جانے والے فوجی ٹرانسپورٹ کیمپ کے چار اسٹور کو تباہ کر دیا گیا۔

فضائی حملوں کے چند گھنٹے بعد، اتحاد نے کہا کہ اس نے یمن سے حوثیوں کی طرف سے سعودی عرب کے جنوبی شہروں کی طرف لانچ کیے گئے دھماکہ خیز مواد سے لدے تین ڈرونز کو روک کر تباہ کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: south-west Yemen: اتحادی افواج کا جنوب مغربی یمن میں پیش قدمی کا دعویٰ

ایران حمایت یافتہ یمنی حوثی ملیشیا نے حال ہی میں سعودی شہروں پر سرحد پار سے ڈرون اور میزائل حملے تیز کر دیے ہیں۔

گذشتہ سال فروری میں حوثی باغیوں نے تیل کی دولت سے مالا مال صوبے مارب پر قبضہ کرنے کے لیے سعودی حمایت یافتہ یمنی حکومتی فورسز کے خلاف ایک بڑا حملہ شروع کیا تھا۔

Last Updated : Jan 3, 2022, 3:54 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.