جمعرات کو جی -20 وزرائے خارجہ کے خصوصی اجلاس میں جے شنکر نے لوگوں کی سرحد پار آمد و رفت کے لئے معیاری لائحہ عمل کی تجویز پیش کی۔ تجویزمیں ٹسٹ کے طریق کار اور ٹسٹ کے نتائج کی عالمگیر قبولیت، قرنطینہ و سرگرموں اور وبائی پروٹول پر مشتمل ہے۔
انہوں نے جی 20 کے وزرائے خارجہ کو بیرون ملک میں پھنسے ہوئے شہریوں کو نکالنے کے لئے بھارت کی جانب سے 'وندے بھارت مشن' کے تحت اٹھائے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ جی 20 صدر سعودی عرب نے اجلاس کا اہتمام کیا ہے۔
سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود نے اجلاس کی صدارت کی۔
یہ ورچول اجلاس کووڈ 19 وبائی امراض کے پیش نظر بلایا گیا تھا۔
اجلاس میں کورونا بحران کے تناظر میں سرحدوں کے ساتھ بین الاقوامی تعاون کو مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
میٹنگ کے دوران وزراء نے کورونا کے دور میں اپنے ممالک کے سرحدی انتظامات کے اقدامات سے اپنے تجربات کا اشتراک کیا ۔
انہوں نے کووڈ ۔19 کی وبا سے نمٹنے کے لئے جی-20 ممالک کو اکٹھا کرنے کے فعال اقدام کے لئے سعودی عرب کی بھی تعریف کی۔
اس کے علاوہ انہوں نے وبائی امراض کے تناظر میں بھارت کے اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔