ETV Bharat / international

روس ۔ اسرائیل کی فلسطین کے مسئلے پر بات چیت - فلسطین -اسرائیل معاہدے پر بات چیت

روس کے نائب وزیر خارجہ سرگئی ورشینِن اور اسرائیل کی وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل ایلان اُشپِج نے علاقے میں تناؤ فوراً کم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

russia talks with israel on palestine issue

author img

By

Published : May 14, 2021, 6:51 PM IST

روس کی وزارت خارجہ نے دونوں رہنماؤں کی فون پر ہوئی بات چیت کے بعد جمعہ کے روز کہا کہ 'ورشینِن اور اُشپِج نے فلسطین - اسرائیل تنازعہ کے سلسلے میں خطے کی صورتحال پر تفصیل سے غوروخوض کیا۔ دونوں رہنماؤں نے خطے میں کشیدگی فوراً کم کرنے، اسرائیل اور فلسطینی شہریوں کی حسب ضرورت سکیورٹی یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے اس کے علاوہ اقوام متحدہ سکیورٹی کونسل اور اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں زیر غور فلسطین -اسرائیل معاہدے پر بات چیت کی۔

دوسری جانب اسرائیلی فضائیہ نے حماس کے محکمہ داخلی سلامتی کے ہیڈ کوارٹر کی عمارت اور اسلحہ فیکٹری پر حملہ کیا۔ اسرائیلی فوج کی پریس سروس نے ایک بیان میں یہ اطلاع دی۔

بیان کے مطابق اسرائیلی فضائیہ کے جنگی طیاروں نے حماس کے محکمہ اندرونی سکیورٹی کے ہیڈ کوارٹر کی عمارت اور اسلحے گودام پر حملہ کیا۔ عمارت میں رفح شہر اور دیگر کی داخلی سلامتی سروس کے سربراہ کا دفتر اور دیگر محکموں کے دفاتر قائم ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.