ETV Bharat / international

روبوٹ کی مدد سے مسجد حرام اور مسجد نبوی میں آب زم زم تقسیم - Robots to serve Zamzam water

حرمین کی انتظامیہ روزانہ مسجد حرام کے اندر آب زمزم کے 50 سے زیادہ نمونے حاصل کر کے ان کا تجزیہ کرتی ہے تا کہ اس بات کی تصدیق ہو سکے کہ آب زمزم کا نیٹ ورک جراثیم اور آلودہ ذرات سے پاک ہے۔

Robots to serve Zamzam water in Makkah, Madina mosques

author img

By

Published : Jul 15, 2021, 8:18 PM IST

مسجد حرام اور مسجد نبوی میں زائرین کو اب روبوٹ آب زم زم فراہم کر رہا ہے۔ گزشتہ ماہ اس اسمارٹ روبوٹ کو لانچ کیا گیا تھا تاکہ یہ روبوٹ انسانی لمس کے بغیر مسجد حرام میں آنے والوں کے درمیان آب زمزم کی بوتلیں تقسیم کرے اور وائرس سے محفوظ رہنے مدد فراہم ہو۔

روبوٹ کی مدد سے مسجد حرام اور مسجد نبوی میں آب زم زم تقسیم

العربیہ کی رپورٹ کے مطابق مسجد حرام اور مسجد نبوی کے امور کے نگران اعلیٰ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے اس روبوٹ کا افتتاح کرتے ہوئے کہا تھا کہ جدید ٹکنالوجی سماجی خدمات کے لیے مسخر ہو چکی ہے بالخصوص جب کرونا وائرس کی وبا کا پھیلاؤ عام ہو گیا ہے۔ یہ ٹکنالوجی اب مسجد حرام کے زائرین کے تحفظ و سلامتی کے واسطے استعمال میں آئے گی۔

شیخ السدیس نے تمام انسانیت کی خدمت کے سلسلے میں جدید سائنس کی رسائی اور ڈیجیٹل ترقی کو سراہا۔

یہ بھی پڑھیں: حجاج کرام کیلئے ’حج اسمارٹ کارڈ‘

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.