پریس سروس نے بیان جاری کر کے کہا 'روسی صدر ولادیمیر پوتن نے شام کے صدر بشار الاسد کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کی'۔
انہوں نے گزشتہ پانچ مارچ کو روس-ترکی چوٹی کانفرنس کے دوران کیے گئے معاہدوں کے بارے میں بشار الاسد کو مطلع کیا اور کہا کہ ان کے عمل درآمد سے ادلب کے علاقے میں صورت حال مستحکم ہو جائے گی۔
بیان کے مطابق الاسد نے روس اور ترکی کے لیڈروں کے درمیان بات چیت کے نتائج کی تعریف کی اور دہشت گردی کے خلاف لڑائی میں روس کی حمایت اور شام کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کو یقینی بنانے کے مقصد سے کی گئی کوششوں کے لئے شکریہ ادا کیا۔