ETV Bharat / international

لبنان: مظاہرین نے متعدد سرکاری عمارتوں کو نذر آتش کردیا - اس کے سبب قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے اور ملازمتیں کم ہوگئی ہیں

کورونا وبا کے پیش نظر نافذ کرفیو کے خاتمے اور بہتر سہولیات کے مطالبہ پر احتجاج کر رہے مظاہرین نے لبنان کے شمالی شہر طرابلس میں متعدد عمارتوں میں آگ لگا دی ہے۔ اسی کے ساتھ مختلف مقامات پر سیکیورٹی کیمروں کو توڑ دیا۔

protestors set fire to several government buildings at tripoli in lebanon
طرابلس بلدیہ کی عمارت نذر آتش
author img

By

Published : Jan 29, 2021, 11:04 PM IST

لبنان میں عوام کئی دنوں سے مسلسل حکومت کے خلاف مظاہرے کر رہے ہیں۔ مظاہرین کورونا وبا کے پیش نظر نافذ کرفیو کے خاتمے اور بہتر سہولیات کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ مظاہرین نے عوام کے ابتر معاشی حالات کا ذمے دار سیاست دانوں کو ٹھہرایا ہے۔

لبنان کے علاقے طرابلس میں مظاہرین نے متعدد سرکاری عمارتوں کو نذر آتش کردیا

تازہ جانکاری کے مطابق، سیکیورٹی فورسز اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں میں اب تک ایک شخص کے ہلاک اور 250 سے زائد افراد کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔

اس ماہ کے شروع میں لبنان میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کو روکنے کے لیے مکمل لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا تھا اور رہائشیوں کو بغیر کسی آمدنی کے تنہا چھوڑ دیا گیا ہے۔

protestors set fire to several government buildings at tripoli in lebanon
لبنان کے علاقے طرابلس میں مظاہرین نے متعدد سرکاری عمارتوں کو نذر آتش کردیا

بتا دیں کہ لبنان میں لاک ڈاؤن کے ساتھ ساتھ 24 گھنٹے کرفیو بھی نافذ ہے اور ضروری اشیاء کی فراہمی کچھ لوگوں تک ہی محدود ہیں۔ کھانے پینے کی اشیاء غریب علاقوں میں دستیاب نہیں ہیں جس سے عوام کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

protestors set fire to several government buildings at tripoli in lebanon
طرابلس بلدیہ کی عمارت نذر آتش

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب اور امریکہ کی مشترکہ فوجی مشقوں کا اعلان

لبنان اس وقت شدید مالی بحران میں ڈوبا ہوا ہے۔ اس کے سبب قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے اور ملازمتیں کم ہوگئی ہیں۔

عوام بیروت، طرابلس اور صیدا میں سڑکوں پر آکر احتجاجی مظاہرے کر رہے ہیں۔ مظاہرین کورونا وائرس، معاشی بحران کی وجہ سے مایوس ہیں اور مسلسل مظاہرے کر رہے ہیں۔

احتجاجی مظاہرے کو روکنے کے لیے سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے اور فوج کو بھی تعینات کر دیا گیا ہے۔

اقوام متحدہ کے مطابق، لبنان میں 50 فیصد سے زیادہ آبادی غربت کی سطح سے نیچے زندگی بسر کر رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.