رمضان المبارک کے مقدس مہینے کے آغاز کے ساتھ عقیدتمند خانہ کعبہ میں عبادت کے لئے پہنچ رہے ہیں۔ حالانکہ کووڈ وبا کے باعث ان کی تعداد کو محدود رکھا گیا ہے۔
سعودی عرب میں آج سے رمضان المبارک شروع ہو گیا ہے۔
رمضان المبارک کے دوران مسلمان طلوع آفتاب سے غروب آفتاب کے درمیان کھانے پینے سے پرہیز کرتے ہیں۔
عام طور پر کعبہ پورے مقدس مہینے میں عبادت کرنے والوں سے بھرا ہوتا ہے لیکن کورونا وائرس کی سخت احتیاطی تدابیر کی وجہ سے اس سال اسے محدود رکھا گیا ہے۔